Maktaba Wahhabi

77 - 99
مسئلہ 184 بکثرت قبرستان جانے والی عورتوں پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم لَعَنَ زَوَّارَاتِ الْقُبُوْرِ۔ رَوَاہُ اَحْمَدُ وَالتِّرْمِذِیُّ وَ ابْنُ مَاجَۃَ [1] (حسن) حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکثرت قبرستان جانے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے۔ اسے احمد، ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 185 زیارت قبور کے وقت اہل قبو رکو پہلے سلام کہنا اس کے بعد دعا ، پھر استغفار کرنا مسنون ہے۔ مسئلہ 186 اہل قبو رکے لئے دعا کرتے وقت اپنے لئے بھی دعا کرنی چاہئے۔ مسئلہ 187 زیارت قبور کی مسنون دعا درج ذیل ہیں۔ عَنْ بُرَیْدَۃَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : کَانَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یُعَلِّمُہُمْ اِذَا خَرَجُوْا اِلَی الْمَقَابِرِ فَکَانَ قَائِلُہُمْ یَقُوْلُ ((أَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ أَہْلَ الدِّیَارِ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَائَ اللّٰہُ لَلاَحِقُوْنَ نَسْأَلَ اللّٰہَ لَنَا وَلَکُمُ الْعَافِیَۃَ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[2] حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو یہ دعا سکھایا کرتے تھے جب وہ قبرستان کی طرف جائیں تو یوں کہیں ’’اے اس گھر کے مسلمان اور مومن باسیو، السلام علیکم ! ہم ان شاء اللہ ! تمہارے پاس آنے ہی والے ہیں ، ہم اللہ تعالیٰ سے اپنے اور تمہارے لئے خیر و عافیت کے طلب گار ہیں۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ عَنْ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا قَالَتْ : کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم کُلَّمَا کَانَ لَیْلَتُہَا مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم یَخْرُجُ مِنْ آخِرِ اللَّیْلِ اِلَی الْبَقِیْعِ فَیَقُوْلُ ((أَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ دَارَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ وَ أَتَاکُمْ مَا تُوْعَدُوْنَ غَدًا مُؤَجَّلُوْنَ وَ اِنَّا اِنْ شَآئَ اللّٰہُ بِکُمْ لَلاَحِقُوْنَ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِاَہْلِ الْغَرْقَدِ)) رَوَاہُ مُسْلِمٌ[3] حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس رات میرے ہاں تشریف لاتے اس رات کے آخری حصہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع (مدینہ کا قبرستان) تشریف لے جاتے اور فرماتے ’’اس گھر کے مومنو، السلام علیکم ! تم کو وہ کچھ مل گیا جس کا تم سے وعدہ کیا گیا تھا اور (اس کا باقی حصہ) کل (یعنی قیامت کے بعد) کے لئے موخر کردیا گیا ہے۔ ہم بھی ان شاء اللہ تمہارے پاس آنے والے ہیں، یا اللہ ! بقیع غرقد والوں کے
Flag Counter