Maktaba Wahhabi

57 - 94
ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ۔))[1] ’’انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو رکوع میں تین مرتبہ’’ سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِیْمِ ‘‘ کہتے ہوئے سنا۔‘‘ دوسری دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: (( کَانَ النَّبِیُّ صلي اللّٰه عليه وسلم یُکْثِرُ أَنْ یَقُوْلَ فِی رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ … ۔))[2] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اورسجود میں یہ دعا کثرت سے پڑھتے: ’’سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ رَبَّنَا وَبِحَمْدِکَ اللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ‘‘ (تو پاک ہے اے اللہ اے ہمارے رب! تمام تعریفیں تیرے ہی لائق ہیں۔ اے میرے پروردگار!مجھے معاف فرمادے)۔‘‘ تیسری دعا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((کَانَ یَقُوْلُ فِیْ رُکُوْعِہٖ وَسُجُوْدِہٖ سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ۔))[3] ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجود میں یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ’’سُبُّوْحٌ قُدُّوْسٌ رَبُّ الْمَلَائِکَۃِ وَالرُّوْحِ‘‘ ( بہت ہی پاکیزہ اور عظمتوں والی ذات اللہ کی ہے جو کہ تمام فرشتوں او رجبرئیل امین کا رب ہے)۔‘‘ چوتھی دعا: سیّدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:
Flag Counter