Maktaba Wahhabi

28 - 94
2…ہاتھوں کو دھونا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ: ((أَنَّ النَّبِیَّ صلي اللّٰه عليه وسلم کَانَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنَ الْجَنَابَۃِ بَدَأَ فَغَسَلَ یَدَیْہِ۔))[1] ’’بے شک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب غسل جنابت کرتے تو سب سے پہلے اپنے ہاتھ مبارک دھوتے تھے۔ ‘‘ اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ((ثُمَّ صَبَّ بِیَمِیْنِہٖ عَلٰی شِمَالِہٖ…))[2] ’’پھر دائیں ہاتھ سے بائیں ہاتھ پر پانی ڈالا۔‘‘ اورسیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ: ((فَغَسَلَ یَدَہُ مَرَّتَیْنِ أَوْ ثَلَاثًا۔))[3] ’’پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ دو مرتبہ یا تین مرتبہ دھویا۔‘‘ 3…استنجا کرنا اور نجاست کو دور کرنا: سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا ہی بیان کرتی ہیں کہ: ((وَغَسَلَ فَرْجَہُ وَمَا أَصَابَہُ مِنَ الْأَذَی۔))[4] ’’آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی شرمگاہ کو دھویا اور جو نجاست لگی تھی اس کو بھی دھویا۔‘‘
Flag Counter