Maktaba Wahhabi

46 - 206
٭:حالتِ جنابت میں غسل کر کے سونا مستحب ہے، بغیر غسل کے سونا بھی صحیح ہے، دیکھئے: (صحیح البخاري: ۱۸۲۵، صحیح مسلم: ۱۱۰۹) اسی طرح وضو بھی مستحب ہے، بغیر وضو کے سونا صحیح ہے۔ (ابو داؤد: ۲۲۸، صححہ الألباني) ۵۔ رات کو نیند سے اُٹھ کر مسواک کرنا سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو بیدار ہوتے تو مسواک کرتے تھے۔ ( صحیح البخاری: ۲۴۵) ۶۔ جنبی آدمی کا کبھی کبھار تیمم کر کے سونا بھی صحیح ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ جنابت میں سونے کا ارادہ کرتے تو وضو کرتے اور کبھی تیمم کرتے ۔ ( بیہقی ۱-۲۰۰وسندہ حسن و حسنہ الحافظ ابن حجر في فتح الباری ۱-۳۹۴ تحت ح ۲۹۰) اس مرفوع حدیث کے مطابق سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا فتویٰ بھی ہے۔ دیکھئے: مصنف ابن أبي شیبہ (۱-۶۱ح ۶۷۶ وسندہ صحیح) رات اور اذان: رات سورج غروب ہونے سے شروع ہو جاتی ہے اور فجر کے طلوع ہونے سے ختم ہو جاتی ہے ۔ اس دوران میں درج ذیل اذانیں دی جاتی ہیں: مغرب کی اذان: سیدنا سلمہ بن الاکوع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ آفتاب غروب ہوتے ہی مغرب کی نماز ادا کرلیا کرتے تھے۔ ( صحیح البخاری: ۵۶۱، صحیح مسلم: ۶۳۶) سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز مغرب پڑھتے تو ہم میں سے ہر ایک نماز پڑھ کر واپس آجاتا تو وہ تیر کے گرنے کی جگہ کو دیکھتا تھا۔ (صحیح البخاری: ۵۵۹)
Flag Counter