Maktaba Wahhabi

45 - 206
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جو مسلمان رات کو ذکر و اذکار اور وضو کر کے سوتا ہے تو وہ رات کو بیدار ہونے پر دنیا و آخرت کی جو بھلائی اللہ تعالیٰ سے مانگتا ہے وہ بھلائی اللہ تعالیٰ اسے دے دیتا ہے ۔ ‘‘ ( سنن أبي داود:۵۰۴۲و سندہ صحیح) نیز دیکھئے: صحیح بخاری ( ۶۳۱۱) صحیح مسلم (۲۷۱۰) ۲۔ سو یا ہوا قضائے حاجت کے لیے بیدار ہو تواس کاہاتھوں اور چہرے کو دھونا۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: ’’ أَنَّ النَبِي صلي اللّٰه عليه وسلم قام من اللیل فقضی حاجتہ وغسل وجھہ ویدیہ ثُم نَام ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو( نیند سے ) بیدار ہوئے، آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) نے قضائے حاجت کی پھر چہرے اور دونوں ہاتھوں کو دھویا پھر آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سو گئے۔ (صحیح مسلم: ۳۰۴) ۳۔ جنبی آدمی سونے سے پہلے شرم گاہ کو دھوئے اور وضو کرے پھر سوجائے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جنابت کی حالت میں جب سونا چاہتے تو آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اپنی شرمگاہ کو دھوتے اور نماز جیساوضو کرتے ۔ (صحیح بخاری: ۲۸۸) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جنابت کی حالت میں سونے سے پہلے وضو کرنے اور اپنی شرمگاہ کو دھونے کا حکم دیا تھا۔ ( صحیح البخاری: ۲۹۰ ،صحیح مسلم: ۳۰۶ ، ترقیم دارالسلام:۷۰۴) ۴۔ جنبی آدمی کا سونے سے پہلے کبھی کبھار نہانا بھی مسنون ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات غسل کر کے سوتے اور بعض دفعہ حالتِ جنابت میں ( ہی) وضو کرکے سوجاتے ۔ ( صحیح مسلم: ۳۰۷)
Flag Counter