Maktaba Wahhabi

110 - 206
دن کے احکام اذان کے احکام: اذان کہنا واجب ہے۔ (مسلم:۶۷۴/۱۵۳۴) اذان کھڑے ہو کر کہنا فرض ہے۔ (بخاری۵۰۴،مسلم:۸۷۳) مؤذن حی علی الصلاۃ اور حی علی الفلاح کے وقت اپنے دائیں اور بائیں پھیرے گا۔ (مسلم:۵۰۳) اذان دوہری اور اقامت اکہری کہنی چاہیے۔ (بخاری۶۰۳، مسلم:۳۷۸) مگر قد قامت الصلاۃ کو دو بار کہنا چاہیے۔ (بخاری:۶۰۵، مسلم:۳۷۸) ایک مسجد کے دو مؤذن مسنون ہیں۔ (بخاری۶۲۲، مسلم:۳۸۰) نابینا بھی اذان دے سکتا ہے۔ (مسلم:۳۸۱) مؤذن ایسا بنانا چاہئے جو اذان پر اجر ت کا مطالبہ نہ کرے۔ (أبو داود:۵۳۱، إسنادہ صحیح) اذان کے بعد تثویب(دوبارہ نماز کا اعلان کرنا )سیدنا ابن عمر کے نزدیک بدعت ہے۔ (ابو داود:۵۳۸،حسن) جس جگہ سے اذان کی آواذ آ رہی ہو وہاں پر حملہ نہیں کرنا چاہیے۔ (مسلم:۳۸۲) جب شیطان اذان سنتا ہے تو وہ مقام روحا پر چلا جاتا ہے۔ (مسلم:۳۸۸) وہ گوذ مارتا ہو جاتا ہے حتی کہ وہ اذان کی آواز نہیں سنتا۔ (مسلم:۳۸۹)
Flag Counter