Maktaba Wahhabi

78 - 206
نیند (سونے)کے احکام رات اور نیند کا آپس میں گہرا تعلق ہے اس لیے ہم یہا ں نیند کے احکام بھی پیش کیے دیتے ہیں تا کہ ہماری نیند بھی قرآن وحدیث کی تعلیمات کے مطابق ہو جائے۔ اللہ تعالی ہمارے اس عمل کو خالص اپنی رضا کے لیے بنائے ۔آمین سونے کے آداب: ۱۔ سوتے وقت با وضو ہو کر سونا۔ (صحیح البخاری:۶۳۷،صحیح مسلم:۲۷۱۰) ۲۔ جنبی آدمی سونے سے پہلے شرم گاہ کو دھوئے اور وضو کرے پھر سوئے۔(صحیح البخاری:۲۹۰،صحیح مسلم:۳۰۰/۷۰۴) ۳۔ جنبی آدمی کا سونے سے پہلے کبھی کبھار نہانا بھی مسنون ہے۔ (صحیح مسلم:۳۰۷) ۴۔ کبھی کبھی تیمم کرنا بھی صحیح ہے۔(بیھقی:۱/۳۰۰ وسندہ حسن وحسنہ ابن حجر فی فتح الباری:۱/۳۹۴تحت ح۲۹۰) ۵۔ رات کو سوتے وقت بسم اللہ پڑھ کردروازوں کو بند کر دینا چاہیے۔ ۶۔ بسم اللہ پڑھ کر برتنوں کو ڈھانپ دینا چاہیے اگر ڈھانکنے کی کوئی چیز نہ ملے تو کوئی لکڑی اس کے اوپر رکھ دینی چاہیے۔ ۷۔ بسم اللہ پڑھ کر مشکیزوں کے منہ باندھ دینے چاہیے۔ ۸۔ بسم اللہ پڑھ کر موم بتی وغیرہ بجھا دینی چاہیے۔ ۹۔ آگ کو جلتا ہوا نہیں چھوڑنا چاہیے۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:’’بے یہ شک یہ آگ تمہاری دشمن ہے جب تم سونے کا ارادہ کروتو اس کو بجھا دو۔ ‘‘ (صحیح مسلم:۲۰۱۶)
Flag Counter