Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

شاید اسی وجہ سے امام احمد بن حنبل خالص کتاب وسنت کی اتباع پر بڑے حریص تھے، فروعات اور رائے پر مشتمل کتابیں تصنیف کرنے کو اچھا نہیں جانتے تھے [1] اس سے ڈرتے ہوئے کہ لوگ انہیں کتاب وسنت پر ترجیح دیں گے جیساکہ تمام مقلدین نے کیا ہے وُہ اختلاف کی صورت میں اپنے مذہب کو کتاب وسنت پر ترجیح دیتے اور ان کے لیے معیار قرار دیتے ہیں جیسے کہ ابھی کرخی کا قول گزرا ہے حالانکہ کتاب وسنت کی اتباع واجب ہے، جیسا کہ گذشتہ دلائل کا تقاضا ہے، اقوال ائمہ بھی ان پر اسی کو واجب قرار دیتے ہیں اور انہیں ان مذاہب کے ساتھ ضم ہوجانا ضروری ہے جن کے ساتھ کتاب وسنت ہے۔ لیکن سخت افسوس ہےکہ وُہ آپس میں اختلاف وتنازع کا شکار ہوگئے، اسی لیے امام ابن قیم رحمہ اللہ علیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ذکرکرتے ہوئے فرماتے ہیں” و انه من يَعش مِنْكُم بعدى فسيرى اخْتِلَافا كثيرا فَعَلَيْكُم بستني۔ “( جو شخص تم میں سے زندہ رہا وہ عنقریب بڑا اختلاف دیکھےگا، (اختلاف کی صورت میں ) تم میری سنت کو لازم پکڑنا۔ ”یہ اختلاف کرنے والوں کی مذمت اور اُن کے رستوں پر چلنے والوں کو تحذیر کی گئی ہے، اختلاف وتفریق تقلید اور مقلدین کے سبب بڑھا ہے جنہوں نے دین کو فرقوں میں اور اہلِ دین کو گروہوں میں بانٹ لیا ہے۔ ہر فرقہ اپنے متبوع امام کی مدد کرتا ہے، اس کی طرف دعوت دیتا ہے، اس کے مخالف کی مذمت کرتا ہے اور اُن کے قول پر عمل کاجائز نہیں سمجھتا، جیسے وُہ کوئی ان کے علاوہ دوسری ملت ہے، ان پر ردّ کدح کرتے ہیں اور کہتے ہیں کتبھم (ان کی کتابیں) کتبنا( ہماری کتابیں) و”ائتمھم“ (اُن کے امام) و”ائمتنا“( ہمارے امام ) و ”مذھبھم“( ان کا مذہب) ”مذھبنا“ ( اور ہمارا مذہب) حالانکہ نبی ایک ہے، قرآن ایک ہے اور خدا بھی ایک ہے، پس ان سب پر واجب ہے کہ وُہ اس کلمہ پر جمع ہوجائیں جو
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter