Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

علامہ ابن قیم اعلام الموقعین میں ارشاد فرماتے ہیں: حضرت امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ تعالیٰ کسی کے قول عمل، رائے قیاس اور اس کے خلاف پر اتفاق ( جسے اکثر لوگ اجماع کا نام دیتے ہیں اور اسے حدیث صحیح پر مقدم سمجھتے ہیں) امام احمد اس شخص کو جھوٹا سمجھتے ہیں جو اس قسم کے اجماع کا قائل اور مدعی ہے اور اسے حدیثِ ثابت پر ترجیح دینے کو جائز نہیں سمجھتے اسی طرح امام شافعی رحمہ اللہ علیہ سے ان کی کتاب ”الرسالة الجدیدة“ میں ثابت ہے کہ جس چیز میں اختلاف کا علم نہ ہوسکےاسے اجماع نہیں کہا جاسکتا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سےثابت شدہ نصوص امام احمد اور دیگر ائمہ کے نزدیک اس سے بلند وبالا ہیں کہ ان پر اجماع کے واہمہ کو ترجیح دی جائے جس کا مفہوم صرف یہ ہے کہ” یعنی اس سے اختلاف رکھنے والے کسی شخص کا علم نہ ہوسکے۔ اگر اسے جائزہ جان لیا جائے تو تمام نصوص معطل ہوجائیں گی جسے بھی کسی مسئلہ کے حکم میں کسی مخالف کا علم نہ ہوسکے وُہ اپنے عدم علم اور جہالت کو نصوص پر مقدم جان لے اور اس کا نام اجماع رکھ لے۔‘‘ [1] امام ابن قیم رحمہ اللہ علیہ دوسری جگہ فرماتے ہیں:۔ ”ایسے شخص کے خلاف اسلاف کرام کا غیظ وغضب بڑی شدت اختیار کرجاتا تھا جو حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابلے میں رائے و قیاس، استحسان یا کسی کے قول کو پیش کرنے خواہ حدیث کے مقابلے میں قول کا قائل کوئی ہواور ایسا کرنے والے سے تعلق منقطع فرمادیتے اور جو اس کے لیے مثالیں بیان کرتا اس کے خلاف نکیر فرماتے، اور نبی علیہ السلام کے فرمانِ مبارک کو سمع وطاعت سے قبول کرنے اور اس کے لیے سراپائے تسلیم ورضا بننے کے علاوہ کسی چیز پر صادر نہ فرماتے، ان کے دل میں یہ بھی بات نہ کھٹکتی تھی کہ کسی کے عمل، قیاس اور اس حدیث کے مطابق قول کے سننےتک اس پر عمل کرنے سے توقف کیا جائے بلکہ وُ ہ اس آیت پر عمل پیرا تھے وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter