Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

اہم ترین امور ہیں جنہیں ہم اجمالاً یوں بیان کرسکتے ہیں۔ ۱۔ اللہ اور اس کے رسول کے فیصلے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ مومن کو ان میں سے کسی بھی اختلاف کا اختیار نہیں ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی بھی ایسے ہی جرم ہے جیسے احکامِ خداوندی سے سرتابی اور یہ سراسر گمراہی ہے۔ ۲۔ جیسے اللہ تعالیٰ کے سامنے تقدم(پیش قدمی) یعنی اس کے احکام کے سامنے باتیں بنانا ناجائز ہے ویسے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بھی آگے بڑھ کر باتیں بنانا ناجائز ہےویسے ہی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کےسامنے بھی آگے بڑھ کر باتیں کرنا ( اجتہاد وقیاس) ناجائز اور ممنوع ہے اور سنتِ نبویہ کی مخالفت کے ناجائز ہونےسے کنایہ ہے۔ حافظ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں:۔ لَا تَقُولُوا حَتَّى يَقُولَ، وَلَا تَأْمُرُوا حَتَّى يَأْمُرَ، وَلَا تُفْتُوا حَتَّى يُفْتِيَ، وَلَا تَقْطَعُوا أَمْرًا حَتَّى يَكُونَ هُوَ الَّذِي يَحْكُمُ فِيهِ وَيَمْضِيهِ[1] یعنی نبی علیہ السلام کے فرمان سے قبل تم کچھ نہ کہو، آپ کے حکم سے قبل کوئی حکم نہ دو، آپ کے فتوٰی دینے سےقبل کوئی فتویٰ جاری نہ کرو اور تم کوئی کام نہ کرو حتیٰ کہ آپ اس کا حکم فرمائیں یا کر گزریں۔ ۳۔ اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے روگردانی صرف اور صرف کفار کی عادت ہے۔ ۴۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانبردار ہی دراصل اللہ تعالیٰ کا اطاعت گزرا ہے۔ ۵۔ دینی امور میں کسی اختلاف یا تنازعہ کی صورت میں صرف اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مراجعت واجب ہے۔ حافظ ابن قیم فرماتےہیں:۔ ”اللہ تعالیٰ نے اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت کا حکم فرمایا اور آپ کی اطاعت کے لیے فعل کا دوبارہ ذکر فرمایا(یعنی اطیعوا الرسول میں ) اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آپ کی اطاعت بالاصالہ اور مستقلاً واجب ہے بغیر اس کے کہ آپ کے ارشادات کو قرآنِ پاک پر پیش کیا جائے بلکہ آپ جب حکم فرمادیں تو
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter