Maktaba Wahhabi

حجیت حدیث(شیخ البانی)

مؤلف: فضیلت مآب شیخ ناصر الدین البانی

ناشر: ادارہ محدث

مترجم: مولانا حافظ عبدالرشید صاحب اظہرؔ

اس کے ساتھ ساتھ یہ اَمراور بھی افسوس ناک ہے کہ پاکستان میں جو دینی جماعتیں حدیث ِ نبوی کو دین میں حجّت سمجھتی اور اسے اسلامی قانون کا دوسرا سرچشمہ قرار دیتی ہیں۔ خصوصاً جماعت اہل حدیث۔۔۔۔۔ انہوں نے بھی حدیث رسول کے دفاع وحمایت کا فریضہ کماحقہٗ ادا نہیں کیا۔ مثبت انداز میں حدیثِ نبوی کی حجیت واہمیّت ثابت کرنے کی جانب حدیث رسول کی حامی اس جماعت نے توجہ مبذول نہیں کی۔ حالانکہ فتنۂ انکار حدیث کے علمبردار اس ملک میں برابر اس فتنہ کو ہوا دیتے رہے۔ غلام احمد پرویز کی ساری عمر حدیث کی مخالفت میں گزری ہے۔ مولوی محمد علی لاہوری نے مقامِ حدیث لکھ کر اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔ مولوی عبداللہ چکڑالوی نے بھی بہت کچھ لکھا۔ مختصر یہ کہ عوام کی اسلام سے ناواقفی سے فائدہ اٹھاکر حدیث وسنت کا احترام ختم کردیا ہے۔ اس میں شبہ نہیں کہ ہمارے ملک کے بعض اکابر نے حدیثِ نبوی کی تائید وحمایت کی جانب توجہ مبذول کی اور خاصہ وقیع کام کیا۔ مولٰنا سید ابوالاعلیٰ مودودی نے”حدیث ِ رسول کی آئینی حیثیت“تحریر کرکے حجیت حدیث کو واضح کیا۔ مولانا محمد ادریس کاندھلوی مرحوم نے بھی اس موضوع پر ایک کتاب رقم کی۔ مولانا مناظر احسن گیلانی مرحوم نے”تدوین حدیث“ لکھ کر حدیث نبوی سے متعلق بہت شکوک وشبہات کا ازالہ کیا۔ مولانابدرعالم میرٹھی مرحوم نے ترجمان السنہ کے مقدمہ میں اس موضوع پر قلم اٹھایا۔ مولانا اکرم شاہ بھیردی نے ”سنّت خیرا لانام“ تحریر کی۔ اس کے علاوہ بھی ہمارے ملک کے بعض علماء نے اس موضوع پر خامہ فرسائی فرمائی۔ حضرت مولٰنا محمد اسمٰعیل سلفی مرحوم اور مولٰنا شرف الدّین صاحب دہلوی نے اس موضوع پر بلند پایہ مقالات لکھ کر اس کا بروقت نوٹس لیا۔ ڈاکٹر مسعود احمد صاحب نے اس پر ایک مبسوط کتاب تفہیم ِ اسلام لکھی۔ ارض پاکستان کے باہر عربی بلاد ودریا کے بعض اکابر نے تو حجیّت ِ حدیث کے اثبات کا حق
x
صفحہعنوان
12فصل اوّل سنت کی طرف مراجعت واجب اور اُس کی مخالفت حرام ہے
12اتباعِ سنت کا حکم قرآن سے:۔
17جملہ اُمور میں اطاعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم احادیث مبارکہ سے!
21ان آیات واحادیث کا منشا
25ہر دور میں عقائد واحکام میں سنت کا اتباع لازم ہے!
26متاخرین کا سنت کو بجائے حکم ماننے کے اسے اپنے وضع کردہ اصولوں پر پیش کرنا
28متأخرین کے ہاں سنت کی اجنبیت:۔
29متاخرین کے مزعومہ جن کی وجہ سے سنّت متروک ہوئی!
30فصل دوم
30حدیث رسول پر قیاس کو مقدم کرناباطل ہے!
32حدیث پر قیاس واصول کی تقدیم کا سبب
34احادیث صحیحہ کی چند مثالیں اُن کی قواعد کی وجہ سے جن کی مخالفت کی گئی!
38فصل سول
38خبر واحد عقائد واحکام میں حجّت ہے!
39ایک شبہ اور اس کا ازالہ
42اخبار آحاد کو حجت تسلیم نہ کرنے کا عقیدہ وہم وخیال پر مبنی ہے!
42عقائد کے متعلق خبرِ واحد سے حجیّت کے وجوب پر دلائل !
43دلیل اوّل :
43دلیل ثانی :۔
44دلیل ثالث:۔
45دلیل رابع:۔
49امام شافعی رحمہ اللہ علیہ خبرِ واحد سے عقیدہ ثابت کرتے ہیں!
50عقیدے کےمتعلق اخبار آحاد سے عدم حجیت نوپید بدعت ہے!
53بہت سی اخبار آحاد سے علم ویقین کا فادہ !
58اخبار آحاد سے افادۂ کا علم کا انکار سنت سے جہالت کے سبب ہے!
60حدیث کے متعلق بعض فقہاء کا موقف اور سنت سے عدم واقفیت کی دومثالیں!
62چوتھی فصل تقلید اور اُسے مذہب ودین بنانا
62تقلید کی حقیقت اور اُس سے تحذیر:۔
64”باب“تقلید اور اس کی نفی کا بیان‘ تقلید اور اتباع میں فرق!
69علم صرف اللہ اور اس کے رسول کے فرمودات کا نام ہے!
73دلیل سمجھنے سےعاجز آدمی کےلیے تقلید کا جواز:
75اہل مذاہب کا اجتہاد سے تصادم اور ہر ایک پر تقلید کو واجب قراردینا
77ائمہ کے لیے تعصب اور ان کی تقلید فرض قرار دینے میں اہل مذہب کی ان سے مخالفت!
78مقلدین میں اختلاف کی کثرت اور محدثین میں اس کی قلت!
83تقلید کے خطرات اور مسلمانوں پر اس کے آثار سیئہ !
84نئی نسل کے فرائض !
Flag Counter