Maktaba Wahhabi

153 - 250
(1) علم الأحكام قرآن مجید کا پورا علم الأحکام، اس کی فقہی تفصیلات، عملی زندگی میں اطلاق کی کیفیت، ہئیت، ہر ہر حکم کی اہمیت، فرضیت، فضیلت یہ سب وہ تفصیلات ہیں جن کی رہنمائی حدیث اور صرف حدیث ہی سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ قرآن مجید کے اجمالی طور پر بیان کردہ فرائض و واجبات، مندوبات و مستحبات، محرمات و مکروہات اور مباحات کی مکمل تشریح ذخیرہ حدیث میں محفوظ ہے۔ کتب ستہ اور دیگر تمام کتب حدیث کی کتاب الطہارۃ سے لے کر کتاب النکاح تک اور کتاب النکاح سے کتاب الأطعمہ والأشربۃ تک، اور کتاب الجہاد والسیر سے کتاب الحدود والدیات تک درحقیقت قرآن مجید کی آیات الأحکام کی تشریحات و تفصیلات ہیں۔ ان آیات الأحکام پر انسانی نفسیات کو سامنے رکھتے ہوئے معلم قرآن و مزکی انسان نے اوامر پر ابھارنے کے لیے احادیثِ ترغیب بیان فرمائی ہیں اور نواہی سے بچانے کے لیے احادیثِ ترہیب سنائی ہیں۔ (2) علم المخاصمۃ قرآن مجید کا دوسرا اہم علم مشرکین، منافقین اور یہودونصاریٰ کے غلط عقائد و نظریات اور فاسد افعال و اعمال کی تردید ہے۔ وہ تمام احادیث جن میں شرک کی مذمت ہے، شرک کی انواع و اقسام کا ذکر ہے، منافقت کی تردید ہے اور اس کی علامات کی وضاحت ہے، بنی اسرائیل کی تاریخ پر تبصرہ ہے، ان کی ہلاکت کی وجوہات اور ان میں آنے والے فتنوں اور ان کی کج رویوں کی طرف اشارات ہیں۔ ایسی تمام احادیث قرآن مجید کے اس علم کی تفسیر پیش کرتی ہیں۔ (3) علم التذكير بآلاءالله قرآن مجید میں آسمان و زمین کی تخلیق، اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات پر جو آیات مشتمل ہیں، انہیں شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ نے علم التذكير بآلاءاللّٰه کا نام دیا ہے۔ ان آیات میں کئی
Flag Counter