Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 5

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

ابھی دعوتِ اسلام سے بے خبر تھے۔ انھوں نے کہا: ’’ہم نبی کو اپنے بیٹوں سے بھی زیادہ جانتے اور پہچانتے ہیں۔‘‘ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اپنے استاد کے کلمات کو بار بار دہراتے ہیں اور یہ بات ان کے ذہن میں بیٹھ جاتی ہے کہ وہ نبی سر زمین عرب میں پیدا ہو گا اور دو پتھریلے علاقوں کے درمیان والی زمین کی طرف ہجرت کرے گا۔ ہدیہ قبول کرے گا مگر صدقہ نہیں کھائے گا۔ اس کے شانوں کے درمیان مہرِ نبوت ہو گی۔ ہر طرف اندھیرا پھیل چکا تھا۔ کہیں سے کوئی روشنی کی کرن نظر نہیں آتی تھی کہ جس کے ذریعے سے انسان راہ راست پر آ سکتا۔ گویا یہ کسی نئی چیز کے ظہور کی علامت اور تمہید تھی۔ یہی نظامِ کائنات ہے کہ جب اندھیرا اپنی انتہا کو پہنچتا ہے تو فجر طلوع ہو جاتی ہے۔ اور زمین سے نیک لوگوں کے ختم ہونے کا مطلب ہے کہ کسی نبی اور رسول کی آمد قریب ہے۔ سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ نے سوچا کہ اس سر زمینِ نبوت کی طرف کوچ کرنا ضروری ہے۔ انھی سوچ بچار کے دنوں میں انھوں نے دیکھا کہ ایک قافلہ سفر پر جانے کے لیے تیار ہے، یہ بھی پتا چلا کہ یہ قافلہ بلاد عرب کو جانے والا ہے۔ انھوں نے قافلے والوں سے بات کی کہ مجھے بھی اپنے ساتھ لے چلو۔ اگر تم مجھے اپنے ساتھ لے جاؤ گے تو میں اپنی گائے بکریوں کا ریوڑ تم لوگوں کو دے دوں گا۔ سبحان اللہ! اس اللہ کے بندے کے نزدیک مقصد حیات کے مقابلے میں مادی چیزوں کی قدر و قیمت نہایت کم تھی۔ قافلے والوں کو یہ سودا منافع بخش معلوم ہوا اور انھوں نے اس متلاشیِ حق کو اپنے ساتھ لے لیا۔ قافلہ روانہ ہوا، صحرا اور جنگلات عبور
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
21پہلی آیت
22نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
23سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
35سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام
36سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی آزادی
44سلمان رضی اللہ عنہ مدائن کے والی
48سلمان رضی اللہ عنہ اور معاشرتی زندگی
53آیات نازل ہونے کا سبب
58ذرا غور فرمائیے
62دوسری آیت
63نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
64سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
64حلیہ اور صفات
83آیات کا سبب نزول
87ضمیمہ
92تیسری آیت
94آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
95سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
95سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا حلیہ
135آیات کے اسبابِ نزول
139ضمیمہ
146چوتھی آیت
148نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
149سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ
161آیات کے اسبابِ نزول
166تتمہ
175پانچویں آیت
176نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
177مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
200آیات کے شانِ نزول کے اسباب
204تتمہّ
213چھٹی آیت
215نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
216سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما
237نزولِ آیات کے اسباب
242تتمہّ
246ساتویں آیت
247نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
248عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
248تاریخی روایات
248والدِ محترم
248والدہ محترمہ
249زوج العباس
249اولاد
267اسباب نزول آیات
272تتمہّ
Flag Counter