Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 5

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

177
مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ ان کی کنیت ابو محمد اور نام المقری تھا اور یہ مصعب الخیر رضی اللہ عنہ کے نام سے مشہور تھے۔ مدینہ کی طرف ہجرت کرنے والے اولین مہاجرین میں سے ایک تھے۔ آپ رضی اللہ عنہ انصاری قبائل میں اللہ کے دین کے داعی اور مبلغ بن کر آئے اور مدینہ میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ بدر کے معرکے میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کی مدد و نصرت فرمائی تھی، اس میں اسلامی لشکر کا پرچم انھی کے ہاتھ میں تھا۔ ان کے والد، عمیر بن ہشام بن عبد مناف قبیلۂ قریش میں سب سے معزز اور حسب و نسب کے اعتبار سے سب سے زیادہ شریف انسان تھے۔ ان کی والدہ خناس بنت مالک بن مضرب مکہ میں مال و دولت کے اعتبار سے سب سے زیادہ مالدار خاتون تھی۔ مکہ کی طرف جو بھی قافلہ آتا اس میں اس کا حصہ بھی ہوتا اور مکہ سے شام کی طرف جو قافلہ نکلتا اس میں خناس کے اونٹ اور سامان بھی ہوتا تھا۔ان کا بھائی ابو عزیز معرکۂ بدر میں نضر بن حارث کے بعد مشرکوں کا علمبردار تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ابو الیسر نے اسے گرفتار کرکے مسلمانوں کے قیدیوں میں
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
21پہلی آیت
22نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
23سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
35سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام
36سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی آزادی
44سلمان رضی اللہ عنہ مدائن کے والی
48سلمان رضی اللہ عنہ اور معاشرتی زندگی
53آیات نازل ہونے کا سبب
58ذرا غور فرمائیے
62دوسری آیت
63نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
64سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
64حلیہ اور صفات
83آیات کا سبب نزول
87ضمیمہ
92تیسری آیت
94آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
95سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
95سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا حلیہ
135آیات کے اسبابِ نزول
139ضمیمہ
146چوتھی آیت
148نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
149سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ
161آیات کے اسبابِ نزول
166تتمہ
175پانچویں آیت
176نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
177مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
200آیات کے شانِ نزول کے اسباب
204تتمہّ
213چھٹی آیت
215نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
216سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما
237نزولِ آیات کے اسباب
242تتمہّ
246ساتویں آیت
247نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
248عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
248تاریخی روایات
248والدِ محترم
248والدہ محترمہ
249زوج العباس
249اولاد
267اسباب نزول آیات
272تتمہّ
Flag Counter