عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا تھے اور آپ کو اپنے چچا سے بہت زیادہ محبت تھی ، آپ رضی اللہ عنہ دیگر لوگوں کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ قریب تھے۔تاریخی روایاتاصحاب الفیل کی مکہ آمد سے تین سال قبل آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت ہوئی۔ اس پر تمام مؤرخ متفق ہیں۔والدِ محترمآپ کے والد کا نام عبدالمطلب ہے جن کا ابرہہ کے ساتھ یہ مکالمہ بہت مشہور ہے۔ ’’اونٹوں کا مالک میں ہوں، اس لیے ان کا مطالبہ کر رہا ہوں اور جو اس گھر کا مالک ہے وہ خود ہی اس کی حفاظت کر لے گا۔‘‘ [1]والدہ محترمہآپ کی والدہ کا نام’’نتیلۃ‘‘بنت خباب بن کلیب ہے، یہ پہلی عرب خاتون ہیں جنھوں نے بیت اللہ پر ریشم اور دیباج کا غلاف چڑھایا تھا۔ ان کا بیٹا عباس بچپن میں