Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 5

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

273
کریں گے سوائے اس کے کہ تم ان پر غلبہ حاصل کر لو۔ عباس رضی اللہ عنہ کی رائے ہمیشہ لوگوں کی بھلائی اور ان کی طبیعتوں کے مطابق ہوتی تھی ان کا مؤقف ایک ایسے جنگجو شہسوار جیسا ہوتا تھا جو تلواروں کی جھنکار اور شہسواروں کی یلغار میں اپنے لشکر کے متعلق فیصلہ کرتا ہے۔ سیدنا عباس رضی اللہ عنہ انصار مدینہ کے ساتھ ہونے والے مکالمہ سے مطمئن ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا عندیہ دے دیا کہ یہ لوگ آپ کو کبھی ضائع نہیں ہونے دیں گے۔ پھر انھوں نے اپنے عظمت مآب بھتیجے کا ہاتھ انصار کے ہاتھ میں دے کر اس پر اللہ کو گواہ بنا یا۔ پھر انصار سے بیعت لی اور آخر میں اپنے رب سے اس بیعت کی کامیابی کے لیے دعا کی۔ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کی تو عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے آنے کے متعلق مشورہ طلب کیا تا کہ وہ بھی ہجرت کرکے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ جائیں۔ لیکن نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں مکہ ہی میں ٹھہرنے کا مشورہ دیا تا کہ وہ ایک بڑی مہم سر کر سکیں اور ایک بہت بڑی ذمہ داری نبھا سکیں، انھیں یہ فرض سونپا گیا کہ وہ مکہ میں رہ کر ان کمزور مسلمانوں کی مدد کریں جن کی ہجرت کے درمیان سنگین حالات حائل ہو گئے تھے۔ عباس رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی اطاعت کی اور مکہ میں اس مومن جماعت کے ساتھ ٹھہرے رہے جنھوں نے ہجرت نہیں کی تھی۔ آپ رضی اللہ عنہ کمزور مسلمانوں کی مدد کرتے تھے، ان کو سہارا دیتے تھے، جو لوگ مقروض تھے ان کے قرضے اتارنے کی
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
21پہلی آیت
22نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
23سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
35سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام
36سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی آزادی
44سلمان رضی اللہ عنہ مدائن کے والی
48سلمان رضی اللہ عنہ اور معاشرتی زندگی
53آیات نازل ہونے کا سبب
58ذرا غور فرمائیے
62دوسری آیت
63نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
64سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
64حلیہ اور صفات
83آیات کا سبب نزول
87ضمیمہ
92تیسری آیت
94آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
95سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
95سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا حلیہ
135آیات کے اسبابِ نزول
139ضمیمہ
146چوتھی آیت
148نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
149سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ
161آیات کے اسبابِ نزول
166تتمہ
175پانچویں آیت
176نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
177مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
200آیات کے شانِ نزول کے اسباب
204تتمہّ
213چھٹی آیت
215نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
216سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما
237نزولِ آیات کے اسباب
242تتمہّ
246ساتویں آیت
247نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
248عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
248تاریخی روایات
248والدِ محترم
248والدہ محترمہ
249زوج العباس
249اولاد
267اسباب نزول آیات
272تتمہّ
Flag Counter