Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 5

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

270
’’اگر اللہ تمھارے دلوں میں کوئی بھلائی پائے گا تو تمھیں اس (فدیے)سے کہیں بہتر دے گا جو تم سے لیا گیا ہے اور تمھیں بخش دے گا اور اللہ تعالیٰ بے حد بخشنے والا، نہایت رحم والا ہے۔‘‘ [1] عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: یقیناً اللہ تعالیٰ نے مجھ سے خیر کا جو وعدہ کیا وہ سچ ثابت ہوا۔ اس نے مجھے بیس اوقیہ کے بدلے بیس غلام دیے اور میں اپنے رب کی طرف سے مغفرت کی امید رکھتا ہوں۔[2] آخر ان کے پاس اتنا مال کہاں سے آیا جس سے انھوں نے بیس غلام خرید لیے؟ کیا ان کے پاس اپنا اور مال بھی موجود تھا جس سے وہ تجارت کرتے؟ ابن سعد اپنی کتاب الطبقات الکبریٰ میں ذکر کرتے ہیں کہ علاء بن حضرمی نے بحرین سے بہت زیادہ مال بھیجا، اس سے زیادہ مال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر اسے چٹائی پر بچھا دیا گیا، نماز کے لیے اذان دی گئی، آپ تشریف لائے۔ لوگوں نے جب دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مال آیا ہے تو وہ کثیر تعداد میں اکٹھے ہو گئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کوناپ تول کر نہیں بلکہ فراخدلی سے کھلا مال دے رہے تھے۔ عباس رضی اللہ عنہ بھی تشریف لائے، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! بدرکے دن میں نے اپنا اور عقیل بن ابوطالب کا فدیہ بھی دیا تھا، لہٰذا مجھے اس کا مال بھی دیجیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اے عباس! جتنا مال اٹھا سکتے ہو، لے جاؤ۔‘‘ عباس رضی اللہ عنہ اپنی چادر بچھا کر مال ڈالنے لگے، جب چادر بھر گئی اورمال اٹھانے لگے
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
21پہلی آیت
22نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
23سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
35سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام
36سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی آزادی
44سلمان رضی اللہ عنہ مدائن کے والی
48سلمان رضی اللہ عنہ اور معاشرتی زندگی
53آیات نازل ہونے کا سبب
58ذرا غور فرمائیے
62دوسری آیت
63نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
64سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
64حلیہ اور صفات
83آیات کا سبب نزول
87ضمیمہ
92تیسری آیت
94آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
95سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
95سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا حلیہ
135آیات کے اسبابِ نزول
139ضمیمہ
146چوتھی آیت
148نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
149سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ
161آیات کے اسبابِ نزول
166تتمہ
175پانچویں آیت
176نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
177مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
200آیات کے شانِ نزول کے اسباب
204تتمہّ
213چھٹی آیت
215نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
216سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما
237نزولِ آیات کے اسباب
242تتمہّ
246ساتویں آیت
247نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
248عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
248تاریخی روایات
248والدِ محترم
248والدہ محترمہ
249زوج العباس
249اولاد
267اسباب نزول آیات
272تتمہّ
Flag Counter