Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 5

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

اخلاق و کردار سنوارتا ہے۔ تربیت کرتے ہوئے یہ اسے اعلیٰ منازل تک رسائی دلاتا ہے اور اپنے تصور کے مطابق اسے ایک کامل انسان بنا دیتا ہے۔ اس کے اندر ایک ایسی فطری طاقت بھر دیتا ہے کہ کائنات اس کے سامنے مسخر ہو جاتی ہے اور یوں وہ اللہ تعالیٰ کا خلیفہ ثابت ہو تا ہے۔ یہ طاقت نہ تو کمزور ہوتی ہے اور نہ ہی سستی و کاہلی کا شکار ہوتی ہے بلکہ اللہ بلند و برتر کی نصرت و مدد سے احداث کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے۔ اللہ، اس کے دین اور انسانیت کے دشمنوں سے جہاد کرتی ہے۔ اور ایسے انسان کو اللہ کی نصرت کا کامل یقین ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَلَيَنْصُرَنَّ اللّٰهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللّٰهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ﴾ ’’اور اللہ ان کی مدد ضرور کرتا ہے جو اللہ (کے دین) کی مدد کرتے ہیں۔ بے شک اللہ قوی اور غالب ہے۔‘‘ [1] قرآن کو لمحہ بہ لمحہ نازل کرنے کی ایک حکمت یہ بھی تھی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اور مومنین کا حوصلہ بلند ہوتا رہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَقُرْآنًا فَرَقْنَاهُ لِتَقْرَأَهُ عَلَى النَّاسِ عَلَى مُكْثٍ وَنَزَّلْنَاهُ تَنْزِيلًا﴾ ’’ ہم نے قرآن کو وقفے وقفے سے نازل کیا ہے تا کہ آپ لوگوں کو ٹھہر ٹھہر کے سنائیں اور ہم نے یہ قرآن آہستہ آہستہ نازل کیا ہے۔‘‘ [2] قرآن پاک تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا گیا تا کہ اس پر خوب غور و خوض کیا جائے، اس کی تعلیمات پر عمل ہو سکے اور بشریت کے لیے یہ ایک منہج، دستور اور قائد بنے۔ انسان جب راہ حق سے دور ہو تو یہ اس کی راہنمائی کرے، اگر خطا کرے تو اسے آگاہ
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
21پہلی آیت
22نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
23سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
35سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام
36سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی آزادی
44سلمان رضی اللہ عنہ مدائن کے والی
48سلمان رضی اللہ عنہ اور معاشرتی زندگی
53آیات نازل ہونے کا سبب
58ذرا غور فرمائیے
62دوسری آیت
63نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
64سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
64حلیہ اور صفات
83آیات کا سبب نزول
87ضمیمہ
92تیسری آیت
94آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
95سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
95سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا حلیہ
135آیات کے اسبابِ نزول
139ضمیمہ
146چوتھی آیت
148نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
149سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ
161آیات کے اسبابِ نزول
166تتمہ
175پانچویں آیت
176نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
177مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
200آیات کے شانِ نزول کے اسباب
204تتمہّ
213چھٹی آیت
215نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
216سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما
237نزولِ آیات کے اسباب
242تتمہّ
246ساتویں آیت
247نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
248عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
248تاریخی روایات
248والدِ محترم
248والدہ محترمہ
249زوج العباس
249اولاد
267اسباب نزول آیات
272تتمہّ
Flag Counter