Maktaba Wahhabi

رجال القرآن 5

مؤلف: ڈاکٹر عبدالرحمٰن عمیرہ

ناشر: دار السلام

پیرائے میں پیش کرتے ہیں کہ یہ واقعات ان کے دلوں میں اتر جائیں اور ان کی کردار سازی میں مدد کریں ۔ اوران کے لیےیہ کتب راہنما اصول بن جائیں۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا ایک مقصد یہ بھی تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کی تعلیم و تربیت کےساتھ ساتھ ان کا تزکیہ نفس کریں۔ میں کئی مرتبہ سوچتا ہوں کہ کتنی زبردست تربیت اورتزکیہ نفس تھا کہ ایک شخص صبح اسلام قبول کرتا ہے تو شام تک اس میں اسلامی عقیدہ راسخ ہو جاتا ہے، وہ توحید کاعلمبردار اور امن کا داعی بن جاتاہے، اس کی اخلاقی او روحانی تربیت فوراً ہو جاتی ہےاوروہ معاشرے کاایک مثالی فرد بن جاتاہے۔ اسلام کا سر فروش سپاہی اورمجاہد بن جاتا ہے ۔ کتابوں کا یہ سلسلہ خواہ وہ صحابہ کرام سے تعلق رکھتا ہو یا کفار مکہ اورمنافقین کے احوال سےمتعلق ہو، امت مسلمہ کےلیے راہنما اصول مہیا کرتا ہے۔ مجھے امید ہے کہ اس سلسلے کواسکولوں، کالجوں اور حلقہ دروس سےمنسلک احباب اور ائمہ مساجد ، خطباء ، سیاستدان، تاجر،وکلاء ، جج ،ادباء اور سول سروس کے ملازمین کےعلاوہ عام شہری ، خواہ مرد ہوں یا معزز خواتین ، خوب پسند کریں گے اور اس سےبھی بھر پور استفادہ کریں گے ۔ ان شاء اللّٰہ اللہ رب العزت سے دعا کرتا ہوں کہ وہ اس کتاب کے فاضل مؤلف ، مترجم ، ناشر اوردیگر معاونین کی کوششوں کو قبول فرمائے ۔ اس سلسلے کو مقبول عام بنائے اور ہماری نجات کا ذریعہ بنائے ۔ آمین ثم آمین ۔ رَبَّنَا تَقَبَّلْ مِنَّا اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِيْعُ الْعّلِيْمُ محبكم عبد المالك مجاہد فروری 2013ء ربيع الاول 1434ھ مینیجنگ ڈائریکٹر دارالسلام ،الریاض ، لاہور
x
صفحہعنوان
9عرش ناشر
13مقدمہ
21پہلی آیت
22نزول آیات کے متعلق علمائے کرام کے اقوال
23سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
35سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کا قبول اسلام
36سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ کی آزادی
44سلمان رضی اللہ عنہ مدائن کے والی
48سلمان رضی اللہ عنہ اور معاشرتی زندگی
53آیات نازل ہونے کا سبب
58ذرا غور فرمائیے
62دوسری آیت
63نزولِ آیات کے متعلق علماء کے اقوال
64سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ
64حلیہ اور صفات
83آیات کا سبب نزول
87ضمیمہ
92تیسری آیت
94آیات کے نزول کے متعلق علماء کے اقوال
95سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
95سیدنا سعد رضی اللہ عنہ کا حلیہ
135آیات کے اسبابِ نزول
139ضمیمہ
146چوتھی آیت
148نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
149سیدنا عبداللہ بن جحش رضی اللہ عنہ
161آیات کے اسبابِ نزول
166تتمہ
175پانچویں آیت
176نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
177مصعب بن عمیر رضی اللہ عنہ
200آیات کے شانِ نزول کے اسباب
204تتمہّ
213چھٹی آیت
215نزول آیات کے متعلق علماء کے اقوال
216سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہما
237نزولِ آیات کے اسباب
242تتمہّ
246ساتویں آیت
247نزول آیت کے متعلق علماء کے اقوال
248عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ
248تاریخی روایات
248والدِ محترم
248والدہ محترمہ
249زوج العباس
249اولاد
267اسباب نزول آیات
272تتمہّ
Flag Counter