Maktaba Wahhabi

بریلویت تاریخ و عقائد

مؤلف: علامہ احسان الٰہی ظہیر

ناشر: ادارہ ترجمان السنہ

مترجم: عطاء الرحمن ثاقب

نیز اس رسالے میں جہاد کی مخالفت کرتے ہوئے ارشاد کرتے ہیں : "ہم مسلمانان ہند پر جہاد فرض نہیں ہے۔ [1] اور جو اس کی فرضیت کا قائل ہے، وہ مسلمانوں کا مخالف ہے اور انہیں نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ [2] نیز لکھتے ہیں : حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے جہاد سے استدلال کرنا جائز نہیں، کیونکہ ان پر جنگ مسلط کی گئی تھی۔ اور حاکم وقت پر اس وقت تک جہاد فرض نہیں، جب تک اس میں کفار کے مقابلے کی طاقت نہ ہو۔ چنانچہ ہم پرجہاد کیسے فرض ہو سکتا ہے، کیونکہ ہم انگریز کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ "[3] مسلمانوں کو جہاد و قتال، نیز انگریز سے محاذ آرائی سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے لکھتے ہیں : اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے : ﴿ يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا عَلَيْكُمْ أَنْفُسَكُمْ لا يَضُرُّكُمْ مَنْ ضَلَّ إِذَا اهْتَدَيْتُمْ ﴾ یعنی"اے ایماندارو، تم اپنے آپ کے ذمہ دار ہو۔ کسی دوسرے شخص کا گمراہ ہونا تمہارے لیے نقصان دہ نہیں ہو سکتا، بشرطیکہ تم خود ہدایت پر گامزن ہو۔ [4] یعنی ہر مسلمان انفرادی طور پر اپنی اصلاح کرے، اجتماعی جدوجہد کی کوئی ضرورت نہیں ! اور اپنے رسالہ کے آخر میں ان تمام راہنماؤں پر کفر کا فتوی لگایا ہے، جو انگریزی استعمار کے مخالف اور تحریک ترک موالات کے حامی تھے۔ [5] جناب احمد رضا نے جہاد کے منہدم کرنے کا فتوی اپنے رسالے "دوام العیش"
x
صفحہعنوان
17عرضِ مترجم
19تقدیم
23مقدمہ
27باب 1:
27بریلویت تاریخ و بانی
40خاندان و ذریعہ معاش
47ذریعہ معاش
49عادات اور طرز گفتگو
50اسلوب بیان
52تصنیفات
59جہاد کی مخالفت اور استعمار کی حمایت
68وفات
70مبالغہ آمیزی
81باب 2:
81بریلوی عقائد
82غیر اللہ سے فریاد رسی
94انبیاء و اولیاء کے اختیارات
112سماع موتیٰ
122عقیدہ علم غیب
140مسئلہ بشریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
152مسئلہ حاضر و ناضر
163باب 3:
163بریلوی تعلیمات
191باب 4:
191بریلویت اور تکفیری فتوے
228حج کے ملتوی ہونے کا فتوی
230’’ اکابرین تحریک پاکستان ‘‘ بریلویت کی نظر میں
237باب 5
237بریلویت اور افسانوی حکایات
250اولیائے کرام کی قدرت پر ایک اور دلیل :
Flag Counter