Maktaba Wahhabi

بریلویت تاریخ و عقائد

مؤلف: علامہ احسان الٰہی ظہیر

ناشر: ادارہ ترجمان السنہ

مترجم: عطاء الرحمن ثاقب

اسلوب بیان اپنے سے معمولی سا اختلاف رکھنے والوں کے خلاف سخت زبان استعمال کیا کرتے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی رو رعایت کے قائل نہ تھے۔ بڑے فحش اور غلیظ لفظ بولتے۔ مخالف کو کتا،خنزیر،کافر،سرکش،فاجر،م۔۔ر۔۔د اور اس طرح کے دوسرے سخت اور غلیظ کلمات کی بریلوی حضرات کے اعلیٰ حضرت کے نزدیک کوئی قدر و قیمت نہ تھی۔ وہ بے مہا و بے دریغ یہ کلمات ادا کر جاتے۔ ان کی کوئی کتاب اس انداز گفتگو اور "اخلاقیات" سے بھری ہوئی طرز تحریر سے خالی نہیں ہے۔ ان کی "شیرینیِ لب" کا ذکر گزشتہ صفحات میں حاشیہ کے اندر گزر چکا ہے۔ یہاں ہم نمونے کے طور پر ان کی مختلف عبارتوں میں سے ایک قطعہ نقل کرتے ہیں، جس سے ان کے اسلوب بیان کی تصویر قارئین کے سامنے آ جائے گی۔ وہ دیوبندیوں کے خدا کی تصویر کھینچتے ہوئے لکھتے ہیں : "تمہارا خدا رنڈیوں کی طرح زنا بھی کرائے، ورنہ دیوبند کی چکلے والیاں اس پر ہنسیں گی کہ نکھٹو تو ہمارے برابر بھی نہ ہو سکا! [1] "پھر ضروری ہے کہ تمہارے خدا کی زن بھی ہو۔ اور ضروری ہے کہ خدا کا آلہ تناسل بھی ہو۔ یوں خدا کے مقابلے میں ایک خدائن بھی ماننی پڑے گی۔[2] نستغفراللہ! اندازہ لگائیں، اس طرح کا انداز تحریر کسی عالم دین کو زیب دیتا ہے؟ اور اس پر طرہ یہ کہ تجدید دین کا دعویٰ ! مجدد دین کے لیے اس قسم کی گفتگو کا اختیار کرنا کس حدیث سے ثابت ہے؟ انہیں عالم دین کہنے پر اصرار ہو تو ضرور کہئے، مگر مجدد کہتے ہوئے تھوڑی سی
x
صفحہعنوان
17عرضِ مترجم
19تقدیم
23مقدمہ
27باب 1:
27بریلویت تاریخ و بانی
40خاندان و ذریعہ معاش
47ذریعہ معاش
49عادات اور طرز گفتگو
50اسلوب بیان
52تصنیفات
59جہاد کی مخالفت اور استعمار کی حمایت
68وفات
70مبالغہ آمیزی
81باب 2:
81بریلوی عقائد
82غیر اللہ سے فریاد رسی
94انبیاء و اولیاء کے اختیارات
112سماع موتیٰ
122عقیدہ علم غیب
140مسئلہ بشریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
152مسئلہ حاضر و ناضر
163باب 3:
163بریلوی تعلیمات
191باب 4:
191بریلویت اور تکفیری فتوے
228حج کے ملتوی ہونے کا فتوی
230’’ اکابرین تحریک پاکستان ‘‘ بریلویت کی نظر میں
237باب 5
237بریلویت اور افسانوی حکایات
250اولیائے کرام کی قدرت پر ایک اور دلیل :
Flag Counter