Maktaba Wahhabi

بریلویت تاریخ و عقائد

مؤلف: علامہ احسان الٰہی ظہیر

ناشر: ادارہ ترجمان السنہ

مترجم: عطاء الرحمن ثاقب

وہابی مجاہدین کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا۔ [1] وہابیوں کے مکانوں کو مسمار کر دیا گیا اور ان کے خاندانوں کی قبروں تک کو اکھیڑ دیا گیا۔ [2] ان کی بلڈنگوں پر بلڈوزر چلا دیے گئے۔ [3] وہابی علماء کو گرفتار کر کے انہیں مختلف سزائیں دی گئیں۔ اس ضمن میں شیخ الکل سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ علیہ کی گرفتاری کا واقعہ بہت مشہور ہے۔ [4] ان وہابیوں کے خلاف زبان استعمال کرنے کے لیے اور "فرق تسد" یعنی "لڑاؤ اور حکومت کرو" کی مشہور انگریزی پالیسی کو کامیاب کرنے کے لیے استعمار نے جناب احمد رضا صاحب کو استعمال کیا، تاکہ وہ مسلمانوں میں افتراق و انتشار کا بیج بو کر ان کے اتحاد کو ہمیشہ کے لیے پارہ پارہ کر دیں۔ اور عین اس وقت جب کہ انگریز کے مخالفین ان کی حکومت سے نبرد آزما تھے اور جہاد میں مصروف تھے، جناب احمد رضا نے ان جملہ مسلم راہنمایان کا نام لے کر ان کی تکفیر کی، جنہوں نے آزادی کی تحریک کے کسی شعبے میں بھی حصہ لیا۔ [5] وہ جماعتیں جنہوں نے تحریک آزادی ہند میں حصہ لیا، ان میں وہابی تحریک کے علاوہ جمیعت علمائے ہند، مجلس احرار، تحریک خلافت، مسلم لیگ، نیلی پوش مسلمانوں میں سے اور آزاد ہند فوج خاص ہندوؤں میں سے اور گاندھی کی کانگرس قابل ذکر ہیں۔ جناب بریلوی آزادی ہند کی ان تمام تحریکوں سے نہ صرف لاتعلق رہے، بلکہ ان تمام جماعتوں اور ان کے اکابرین کی تکفیر و تفسیق کی۔ ان کے خلاف سب و شتم میں مصروف رہے اور ان میں شمولیت کو حرام قرار دیا۔
x
صفحہعنوان
17عرضِ مترجم
19تقدیم
23مقدمہ
27باب 1:
27بریلویت تاریخ و بانی
40خاندان و ذریعہ معاش
47ذریعہ معاش
49عادات اور طرز گفتگو
50اسلوب بیان
52تصنیفات
59جہاد کی مخالفت اور استعمار کی حمایت
68وفات
70مبالغہ آمیزی
81باب 2:
81بریلوی عقائد
82غیر اللہ سے فریاد رسی
94انبیاء و اولیاء کے اختیارات
112سماع موتیٰ
122عقیدہ علم غیب
140مسئلہ بشریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
152مسئلہ حاضر و ناضر
163باب 3:
163بریلوی تعلیمات
191باب 4:
191بریلویت اور تکفیری فتوے
228حج کے ملتوی ہونے کا فتوی
230’’ اکابرین تحریک پاکستان ‘‘ بریلویت کی نظر میں
237باب 5
237بریلویت اور افسانوی حکایات
250اولیائے کرام کی قدرت پر ایک اور دلیل :
Flag Counter