Maktaba Wahhabi

بریلویت تاریخ و عقائد

مؤلف: علامہ احسان الٰہی ظہیر

ناشر: ادارہ ترجمان السنہ

مترجم: عطاء الرحمن ثاقب

"اعلیٰ حضرت کے مجدد ہونے کی شہادت آپ کا مجموعہ فتاوی ہے، جو بڑی تقطیع کی بارہ جلدوں میں ہے اور ہر جلد میں ایک ہزار صفحات سے زائد ہیں۔ [1] اس بات سے قطع نظر کہ ان فتاوی کی علمی وقعت کیا ہے، ہم ان کی کذب بیانی کی وضاحت ضروری سمجھتے ہیں۔ اولاً، یہ کہنا کہ اس کی بارہ جلدیں ہیں، سراسر غلط ہے۔ اس کی صرف آٹھ جلدیں ہیں۔ ثانیاً، بڑی تقطیع کی صرف ایک جلد ہے۔ تمام جلدوں کے متعلق کہنا کہ وہ بڑی تقطیع کی ہیں، یہ بھی واضح جھوٹ ہے۔ ثالثاً، ان میں سے کوئی بھی ایک ہزار صفحات پر مشتمل نہیں ہے۔ بڑی تقطیع والی جلد کے کل صفحات 264 ہیں، باقی جلدوں کے صفحات پانچ چھ سو صفحات سے زیادہ نہیں۔ بہرحال ایک ہزار صفحات کسی جلد کے بھی نہیں ہیں۔ ہم نے تصنیفات کے موضوع کو اس قدر تفصیل سے اس لیے ذکر کیا ہے، تاکہ معلوم ہو سکے کہ بریلوی حضرات جناب احمد رضا خاں صاحب بریلوی کی تعریف و توصیف میں کس قدر مبالغہ آمیزی سے کام لیتے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ فتاویٰ نویسی میں جناب احمد رضا اکیلے نہ تھے، بلکہ ان کے متعدد معاونین بھی تھے۔ ان کے پاس استفتاء کی شکل میں سوال آتے تو وہ ان کا جواب اپنے معاونین کے ذمے لگا دیتے۔ جناب بریلوی اپنے معاونین کو دوسرے شہروں میں بھی بھیجتے۔ [2] ظفر الدین بہاری نے اپنے اعلیٰ حضرت کا ایک خط بھی اپنی کتاب میں نقل کیا ہے، جو اس موضوع کو سمجھنے میں کافی ممد ومعاون ثابت ہو سکتا ہے۔ جناب احمد رضا صاحب اپنے کسی ایک معاصر کو مخاطب کر کے لکھتے ہیں :
x
صفحہعنوان
17عرضِ مترجم
19تقدیم
23مقدمہ
27باب 1:
27بریلویت تاریخ و بانی
40خاندان و ذریعہ معاش
47ذریعہ معاش
49عادات اور طرز گفتگو
50اسلوب بیان
52تصنیفات
59جہاد کی مخالفت اور استعمار کی حمایت
68وفات
70مبالغہ آمیزی
81باب 2:
81بریلوی عقائد
82غیر اللہ سے فریاد رسی
94انبیاء و اولیاء کے اختیارات
112سماع موتیٰ
122عقیدہ علم غیب
140مسئلہ بشریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
152مسئلہ حاضر و ناضر
163باب 3:
163بریلوی تعلیمات
191باب 4:
191بریلویت اور تکفیری فتوے
228حج کے ملتوی ہونے کا فتوی
230’’ اکابرین تحریک پاکستان ‘‘ بریلویت کی نظر میں
237باب 5
237بریلویت اور افسانوی حکایات
250اولیائے کرام کی قدرت پر ایک اور دلیل :
Flag Counter