Maktaba Wahhabi

234 - 239
لگا دیتے تھے۔۔۔۔ چند مثالیں ملاحظہ ہوں : جناب بریلوی کا ارشاد ہے : "جس نے ترکی ٹوپی چلائی وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو گیا۔ "[1] بلا ضرورت انگریزی ٹوپی رکھنا بلاشبہ کفر ہے۔ "[2] "علوی سید کو علیوی کہنا کفر ہے۔ "[3] "علماء کی بد گوئی کرنے والا منافق و کافر ہے۔ "[4] "علمائے دین کی تحقیر کفر ہے۔ "[5] "جس نے کہا امام ابوحنیفہ کا قیاس حق نہیں ہے، وہ کافر ہو گیا۔ "[6] ایک طرف تو ان باتوں پر کفر کے فتوے لگائے جا رہے ہیں اور دوسری طرف اتنی ڈھیل دی جا رہی ہے کہ: "غیر خدا کا سجدہ تحیت کرنے والا ہرگز کافر نہیں۔ "[7] مزید: "یہ کہنا ہمارے معبود محمد صلی اللہ علیہ و سلم ہیں، کفر نہیں ! "[8] نیز: "بزرگ کا "سبحانی ما اعظم شانی" یعنی میں پاک ہوں، میری شان بلند ہے کہنا کلمہ کفر نہیں "[9]
Flag Counter