Maktaba Wahhabi

207 - 239
وہابیوں سے میل جول کو حرام قرار دینے والے کا ہندوؤں کی نذر و نیاز کے متعلق فتویٰ بھی ملاحظہ فرمائیں : "ان سے سوال کیا گیا کہ ہندوؤں کی نذر و نیاز کے متعلق کیا خیال ہے؟ کیا ان کا کھانا پینا جائز ہے؟ جواب میں ارشاد فرماتے ہیں :"ہاں ان باتوں پر آدمی مشرک نہیں ہوتا۔ "[1] ایک دوسری جگہ ہر قسم کی نذر غیر اللہ کو مباح قرار دیا ہے ! [2] مگر سید نذیر حسین محدث دہلوی رحمہ اللہ اور ان کے شاگردوں کو ملعون قرار دیتے ہیں : "نذیریہ لعنہم اللہ ملعون و مرتد ابد ہیں۔ "[3] اہل حدیث کو کافر و مرتد کہنے پر ہی اکتفا نہیں کیا، بلکہ حسب عادت گالی دیتے ہوئے اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے لکھتے ہیں : "غیر مقلدین جہنم کے کتے ہیں۔ رافضیوں کو ان سے بدتر کہنا رافضیوں پر ظلم اور ان کی شان خباثت میں تنقیض ہے۔ "[4] "کفر میں مجوس یہود و نصاریٰ سے بدتر ہیں، ہندو مجوس سے بدتر ہیں۔ اور وہابیہ ہندوؤں سے بھی بدتر ہیں۔ "[5] مزید ارشاد کرتے ہیں : وہابیہ اصلاً مسلمان نہیں۔ ان کے پیچھے نماز باطل محض ہے۔ ان سے مصافحہ ناجائز و گناہ ہے۔ جس نے کسی وہابی کی نماز جنازہ پڑھی، تو تجدید اسلام اور تجدید نکاح کرے ! "[6]
Flag Counter