Maktaba Wahhabi

بریلویت تاریخ و عقائد

مؤلف: علامہ احسان الٰہی ظہیر

ناشر: ادارہ ترجمان السنہ

مترجم: عطاء الرحمن ثاقب

158
"یہ (قصہ) غیب کی خبروں میں سے ہے، جس کی ہم آپ کی طرف وحی کرتے ہیں۔ اور آپ ان کے پاس اس وقت موجود نہ تھے جب انہوں نے اپنا ارادہ پختہ کر لیا تھا اور وہ چالیں چل رہے تھے۔ " اللہ تعالیٰ حضور علیہ السلام کے مسجد الحرام سے مسجد الاقصیٰ تک جانے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : ﴿ سُبْحٰنَ الَّذِیْ اَسْریٰ بِعَبْدِہ لَیْلا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ اِلَی الْمَسْجِدِ الْاَقْصَا الَّذِیْ ٰبرَکْنَا حَوْلَہ لِنُرِیَہ من ٰایٰتِنَا اِنَّہ ہُوَ السَّمِیْعُ الْبَصِیْرْ ﴾[1] "پاک ذات ہے وہ جو اپنے بندے کو رات ہی رات مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گیا جن کے ارد گرد کو ہم نے بابرکت بنا رکھا ہے، تاکہ ان (بندہ) کو ہم بعض اپنے عجائب (قدرت) دکھائیں، بے شک سمیع و بصیر وہی اللہ ہے۔ " یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم اگر حاضر و ناظر ہوتے تو مسجد اقصیٰ تک براق کے ذریعہ سفر کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ و سلم تو پہلے ہی وہاں موجود تھے ! ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿ اِلَّا تَنْصُرُوْہُ فَقَدْ نَصَرَہُ اللّٰه اِذْ اَخْرَجَہُ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا ثَانِیَ اثْنَیْنِ اِذْ ہُمَا فِی الْغَارِ اِذْ یَقُوْلُ لِصَاحِبِہ لَا تَحْزَنْ اِنَّ اللّٰه مَعَنَا ﴾[2] "اگر تم لوگ ان کی (رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی ) مدد نہ کرو گے تو ان کی مدد تو(خود) اللہ کر چکا ہے، جبکہ ان کو کافروں نے وطن سے نکال دیا تھا جبکہ دو میں سے ایک وہ تھے اور دونوں غار میں (موجود) تھے، جبکہ وہ اپنے رفیق سے کہہ رہے تھے کہ غم نہ کرو! بے شک اللہ ہم لوگوں کے ساتھ ہے۔ " ﴿ وَ لَقَدْ نَصَرَکُمُ اللّٰہُ بِبَدْرٍ وَّ اَنْتُمْ اَذِلَّۃ فَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّکُمْ تَشْکُرُوْن ﴾ [3]
x
صفحہعنوان
17عرضِ مترجم
19تقدیم
23مقدمہ
27باب 1:
27بریلویت تاریخ و بانی
40خاندان و ذریعہ معاش
47ذریعہ معاش
49عادات اور طرز گفتگو
50اسلوب بیان
52تصنیفات
59جہاد کی مخالفت اور استعمار کی حمایت
68وفات
70مبالغہ آمیزی
81باب 2:
81بریلوی عقائد
82غیر اللہ سے فریاد رسی
94انبیاء و اولیاء کے اختیارات
112سماع موتیٰ
122عقیدہ علم غیب
140مسئلہ بشریت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
152مسئلہ حاضر و ناضر
163باب 3:
163بریلوی تعلیمات
191باب 4:
191بریلویت اور تکفیری فتوے
228حج کے ملتوی ہونے کا فتوی
230’’ اکابرین تحریک پاکستان ‘‘ بریلویت کی نظر میں
237باب 5
237بریلویت اور افسانوی حکایات
250اولیائے کرام کی قدرت پر ایک اور دلیل :
Flag Counter