Maktaba Wahhabi

86 - 114
Who protected his private parts, he will enter Jannah. Describing the importance of youth, Messenger of Allah(Peace be upon him) said: Take five things as better; youth before old age, health/wellbeing before disease, and affluence before poverty, leisure before engagement and life before death. The importance of youth is recognized in the world, it is also one of the everlasting blessings that will be bestowed to each in Heaven. Holy Prophet (Peace be upon him) said: each person in Heaven will be young and will forever remain so. Among many problems of the present age, there is a problem of training of youth. As the Holy Prophet described the importance of youth in life, he also reformed the setbacks and defects and impairments f youth. انسانی زندگی بہت سے قیمتی مراحل (بچپن،لڑکپن،جوانی اور بڑھاپا) سے گزرتی ہوئی اپنے اصلی انجام(موت) تک پہنچتی ہے مگر ان تمام مراحل میں سے شباب بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے یہی زندگی کا وہ حصہ ہے جسے سدھارنے اور سنوارنے کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے کیونکہ شباب کی اصلاح امن عالم کی درستگی کی ضامن ہے بلکہ دنیاوی سکون واطمینان کے ساتھ ساتھ اخروی مراحل سے باآسانی رہائی ونجات کا وسیلہ ظفر بھی ہے۔ جوانی ہی حیات انسانی کو بڑے سے بڑے معرکے سر کرنے کی ہمت دیتی ہے جب سدھری ہوئی جوانی کی طاقتیں اپنے جوبن پر ہوں تو ایک مسلمان میں سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ ، محمد بن قاسمرحمہ للہ (متوفیٰ 715ھ)،محمود غزنویرحمہ اللہ (متوفیٰ 1030ھ) اور صلاح الدین ایوبیرحمہ اللہ (متوفیٰ 1193ھ) کی طرح دوسرے ممالک میں اسلام کے جھنڈے گاڑنے کی ہمت بھی پیدا ہو جاتی ہے ،سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی طرح اسلام لانے کے بعد اکیلے ہی دشمنان اسلام کا سامنا کرنے کی جرا ت پیدا ہو جاتی ہے[1] سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرح اکیلے ہی بتوں کے پجاریوں کا مقابلہ کرنے پر جوانی مجبور کر دیتی ہے ۔[2]
Flag Counter