’’ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:عورت کی دیت مرد کی دیت سے آدھی ہے۔‘‘ دوسری حدیث: عَنْ مَكْحُولٍ، وَعَطَاءٍ، قَالُوا: أَدْرَكْنَا النَّاسَ عَلَى أَنَّ دِيَةَ الْمُسْلِمِ الْحُرِّ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ، فَقَوَّمَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللّٰہ عَنْهُ تِلْكَ الدِّيَةَ عَلَى أَهْلِ الْقُرَى أَلْفَ دِينَارٍ أَوِ اثْنَيْ عَشَرَ أَلْفَ دِرْهَمٍ، وَدِيَةَ الْحُرَّةِ الْمُسْلِمَةِ إِذَا كَانَتْ مِنْ أَهْلِ الْقُرَى خَمْسُمِائَةِ دِينَارٍ أَوْ سِتَّةُ آلَافِ دِرْهَمٍ، فَإِذَا كَانَ الَّذِي أَصَابَهَا مِنَ الْأَعْرَابِ، فَدِيَتُهَا خَمْسُونَ مِنَ الْإِبِلِ، وَدِيَةُ الْأَعْرَابِيَّةِ إِذَا أَصَابَهَا الْأَعْرَابِيُّ خَمْسُونَ مِنَ الْإِبِلِ، لَا يُكَلَّفُ الْأَعْرَابِيُّ الذَّهَبَ وَلَا الْوَرِقَ [1] ’’مکحول اور عطا سے روایت کیا گیا ہے ، وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے لوگوں کو اس حالت پر پایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آزاد مسلمان مرد کی دیت سو اونٹ تھی۔سیدنا عمر نے اس دیت کو اہل شہر پر ایک ہزار دینار یا بارہ ہزار درہم کے برابر مقرر فرما دیا اور ایک آزاد مسلمان شہری عورت کی دیت پانچ سو دینار یا چھ ہزار درہم مقرر فرمائی۔ جبکہ دیہات میں رہنے والوں پر ایک عورت کی دیت پچاس اونٹ مقرر فرمائی اور دیہاتیوں کو سونے اور چاندی کا مکلف نہ بنایا۔‘‘ تیسری حدیث: عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم : ((عَقْلُ الْمَرْأَةِ مِثْلُ عَقْلِ الرَّجُلِ حَتَّى يَبْلُغَ الثُّلُثَ مِنْ دِيَتِهَا)) [2] ’’سیدنا عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عورت کی دیت مرد کی دیت کی مانند ہے، یہاں تک کہ ایک تہائی تک پہنچ جائے۔(گویا ایک تہائی سے اوپر مرد کی مانند نہیں ہے بلکہ اس سے مختلف ہے۔اس حدیث سے انہوں نے مفہوم مخالف کے ساتھ استدلال کیا ہے۔)‘‘ چوتھی حدیث : عَنِ الشَّعْبِيِّ، قَالَ: كَانَ بَيْنَ حَيَّيْنِ مِنَ الْعَرَبِ قِتَالٌ، فَقُتِلَ مِنْ هَؤُلَاءِ وَمِنْ هَؤُلَاءِ، فَقَالَ إِحْدَى الْحَيَّيْنِ: لَا نَرْضَى حَتَّى يُقْتَلَ بِالْمَرْأَةِ الرَّجُلُ، وَبِالرَّجُلِ الرَّجُلَيْنِ، قَالَ: فَأَبَى عَلَيْهِمِ الْآخَرُونَ، فَارْتَفَعُوا إِلَى النَّبِيِّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ، قَالَ: فَقَالَ النَّبِيُّ عَلَيْهِ السَّلَامُ: ((الْقَتْلُ بَرَاءٌ أَيْ سَوَاءٌ(( قَالَ: فَاصْطَلَحَ الْقَوْمُ بَيْنَهُمْ عَلَى الدِّيَاتِ، قَالَ: فَحَسَبُوا لِلرَّجُلِ دِيَةَ الرَّجُلِ، وَلِلْمَرْأَةِ دِيَةَ الْمَرْأَةِ، وَلِلْعَبْدِ دِيَةَ الْعَبْدِ فَقَطْ لِإِحْدَى الْحَيَّيْنِ عَلَى الْآخَرِينَ، قَالَ: فَهُوَ قَوْلُهُ: ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الْقِصَاصُ فِي |