Maktaba Wahhabi

49 - 110
قسم کے لوگ تھے۔ یہ لوگ جہاں بھی گئے وہاں رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے حاصل کردہ علم وفضل بھی ہمراہ لیتے گئے۔ تابعین نے ان کی صحبت سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور ان سے علم حاصل کر کے دوسروں کو مستفید کرنے لگے۔ چنانچہ ان علاقوں میں علمی مدارس قائم ہوگئے جن کے اساتذہ صحابہ کرام اور تلامذہ تابعین تھے۔ ان میں بعض مدارس نے خصوصی شہرت حاصل کی اور تابعین کی کثیر تعداد نے وہاں مشہور مفسر صحابہ کرام سے کسبِ فیض کیا۔ جن میں سے پہلا مکہ مکرمہ، دوسرا مدینہ نبویہ اور تیسرا عراق میں تھا۔ یہ تینوں مدارس اس دور کے مشہور تفسیری مرکز شمار ہوتے تھے۔ مفسرین اہل مکہ میں سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے شاگردوں میں مجاہد بن جبر(متوفیٰ104ھ)، عطاء بن ابی رباح (متوفیٰ114ھ)، عکرمہ مولیٰ ابن عباس(متوفیٰ105ھ)، سعید بن جبیر (متوفیٰ95ھ)اور طاؤس بن کیسان (متوفیٰ106ھ) رحمہم اللہ شامل ہیں۔ مفسرین اہل مدینہ میں ابی بن کعب، زید بن اسلم(متوفیٰ136ھ)، ابو العالیہ رفیع بن مہران (متوفیٰ93ھ) اور محمد بن کعب قرظی(متوفیٰ118ھ) رحمہم اللہ معروف ہیں۔ مفسرین اہل عراق میں علقمہ بن قیس(متوفیٰ62ھ)، مسروق بن اجدع(متوفیٰ 63ھ)، قتادہ بن دعامہ سدوسی(متوفیٰ118ھ)،حسن بصری (متوفیٰ110ھ)، اسود بن یزید(متوفیٰ75ھ)، عامر شعبی (متوفیٰ100ھ)، مرہ ہمدانی(متوفیٰ76ھ) اور عطاء خراسانی(متوفیٰ135ھ) رحمہم اللہ ہیں۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’وأما التّفسير فأعلم الناس به أهل مكة، لأنهم أصحاب ابن عباس كمجاهد وعطاء بن أبي رباح وعكرمة مولى ابن عباس وغيرهم من أصحاب ابن عباس كطاؤوس وأبي الشعثاء وسعيد بن جبير وأمثالهم. وكذلك أهل الكوفة من أصحاب ابن مسعود، ومن ذلك ما تميزوا به عن غيرهم. وعلماء أهل المدينة في التفسير، مثل زيد بن أسلم الذي أخذ عنه مالك التفسير، وأخذ عنه أيضا ابنه عبد الرحمن، وعبد اللّٰہ بن وهب. ‘‘[1] ’’ تفسیر کے سب سے بڑے عالم اہل مکہ تھے اس لئے کہ یہ لوگ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما جیسے عظیم مفسر کے ساختہ پرداختہ تھے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے شاگردوں میں یہ حضرات بہت مشہور ہیں: مجاہد، عطاء بن ابی رباح، عکرمہ مولیٰ ابن عباس، طاؤس، ابو الشعثاء اور سعید بن جبیر وغیرہ۔ اہل کوفہ میں سے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب وتلامذہ نے بہت شہرت حاصل کی۔ ان میں سے بعض بہت ہی نمایاں تھے۔ اہل مدینہ میں بھی مفسرین کی ایک جماعت موجود تھی۔ ان میں زید بن اسلم جن سے امام مالک رحمہ اللہ (متوفیٰ 179ھ) نے تفسیر کا درس لیا، خاصی شہرت کے
Flag Counter