Maktaba Wahhabi

88 - 117
ڈاکٹر وہبہ الزحیلی رحمہ اللہ ان اقوال کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ’’وللعلماء فیه خمسة مذاهب أولها مذهب الشافعي وعیسی بن أبان والباقلاني والمالکیة: لایکون إجماعاً ولا حجة.ثانیها مذهب أکثر الحنفیة والإمام أحمد: یعتبر إجماعاً وحجة قطعیة.ثالثها مذهب أبي على الجبائی أنه إجماع بعد انقراض عصرهم لأن استمرارهم على السکوت إلى الموت یضعف الاحتمال. رابعها مذهب أبي هاشم بن أبي علي أنه لیس بإجماع لکنه حجة واختار الآمدي أنه إجماع ظني یحتج به وهو قریب من هذا المذهب وأیده ابن الحاجب في مختصره الکبیر والکرخي من الحنفیة.خامسها مذهب ابن أبي هریرة أنه إن کان القائل حاکماً لم یکن إجماعاً ولا حجة وإلا فهو إجماع وحجة. ‘‘[1] ’’اس مسئلے میں علما کے پانچ مذاہب ہیں ۔ پہلا مذہب امام شافعی، عیسی بن ابان (متوفیٰ 835ھ) ، باقلانی رحمہم اللہ اور مالکیہ کا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ نہ تو اجماع ہے اور نہ ہی حجت ہے ۔ دوسرا مذہب جمہور حنفیہ اور امام احمد رحمہ اللہ کا ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ اجماع اور قطعی حجت ہے ۔ تیسرا مذہب ابو علی الجبائی رحمہ اللہ (متوفیٰ 303ھ) کا ہے کہ یہ اجماع تو ہے لیکن ان مجتہدین کے زمانہ کے گزر جانے کے بعد کیونکہ موت تک ان کا برابر خاموش رہنا مخالفت کے احتمال کو کمزور کر دیتا ہے۔ چوتھا مذہب ابو ہاشم کا ہے کہ یہ اجماع تو نہیں ہے لیکن حجت ہے ۔ علامہ آمدی رحمہ اللہ کا کہنا ہے کہ یہ ایک ظنی اجماع ہے لیکن قابل احتجاج ہے ۔ علامہ آمدی رحمہ اللہ کا موقف بھی چوتھی رائے کے قریب قریب ہے ۔ ابن حاجب نے اپنی کتاب ’المختصر‘ میں اور حنفیہ میں سے امام کرخی رحمہ اللہ (متوفیٰ 340ھ) نے بھی اسی مذہب کی تائید کی ہے ۔ پانچواں قول ابن ابی ہریرۃ کا ہے کہ اگر قائل حاکم ہو تو یہ نہ تو اجماع ہو گا اور نہ ہی حجت اور اگر وہ حاکم نہ ہو تو یہ اجماع بھی ہے اور حجت بھی۔‘‘ اجماع سکوتی پر عمل کرنے کی شرائط جو علما اجماع سکوتی کی حجیت کے قائل ہیں ‘ انہوں نے اس کے حجت ہونے کے لیے کچھ شرائط عائد کی ہیں ۔ ڈاکٹر وہبہ الزحیلی رحمہ اللہ ان شرائط کو نقل کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ’’أما القائلون بحجیة الإجماع السکوتي وهم (الحنفیة والحنابلة) فقد اشترطوا في توافرها في هذا الإجماع: أن یکون السکوت مجرداً عن علامة الرضا أو الکراهة. وأن ینتشر الرأي المقول به من مجتهد بین أهل العصر. وتمضي مدة کافیة للتأمل والبحث في المسألة. وأن تکون المسألة اجتهادیة. وأن تنتفی الموانع التي تمنع من اعتبار هذا السکوت موافقة کالخوف من سلطان جائر أو عدم مضي مدة تکفي للبحث أو أن یکون الساکت ممن یرون أن کل مجتهد مصیب فلا ینکر ما یقوله
Flag Counter