Maktaba Wahhabi

108 - 117
صالحہ فاطمہ [1] مغربی تحریکِ نسواں کا عصری بیانیہ: ایک تجزیاتی مطالعہ Abstract “Feminism is for everybody: Passionate Politics”, a fmous of American author Bell Hooks, is a short introduction to feminist theory and movement. Hooks applies her critical analysis to the most contentious and challenging issues facing feminists today including reproductive rights, sexual violence, race, class and work. The study explores that in the early stages, feminism was a movement of women’s liberation from men but now this has become a man-hating movement. مصنفہ کا تعارف سیاہ فام امریکی خاتون بیل ہکس" Bell Hooks " کا اصل نام گلوریا جین واٹکنز"Gloria Jean Watkins" ہے جوکہ امریکہ کی معروف مصنفہ، تحریک نسواں کی عَلم بردار اور قابلِ قدر سماجی کارکن ہیں۔ موصوفہ 25 دسمبر 1952ء کو امریکی ریاست کینٹکی"Kentucky "کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم سیاہ فام نسل کے لئے قائم کردہ ایک پس ماندہ سکول میں حاصل کی ، 1973ء میں سٹانفورڈ یونیورسٹی"Stanford University" سےان گریزی زبان میں گریجویشن کا امتحان پاس کیا ۔ 1976ء میں وسکان میڈیسن یونیورسٹی’’ University of Wisconsim Madison‘‘ سے ماسٹرز کی ڈگری جبکہ 1983ء میں کیلیفورنیا یونیورسٹی"University of California"سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ [2]بیل ہکس نے بطورِ متعلم اپنی عملی زندگی کا آغاز 1976ء میں ساؤتھرن کیلیفورینا یونیورسٹی"University of Southern California "سے سینئر لیکچرار کے طور پر کیا۔1980ء کی دھائی کے اوائل میں کیلیفورینا یونیورسٹی
Flag Counter