Maktaba Wahhabi

92 - 120
ڈاکٹر حافظ حسین ازہر [1] والدین کے معاشی اور مشاورتی حقوق Abstract Assessment is an important responsibility of religious rights and duties. Knowledge of rights and obligations will also be possible to pay them. In this paper, the economic and development rights of children, parents have been blown. This issue is discussed in which the wealth of the children how their parents are entitled. And the other issues like marriage and divorce for children to consult their parents or that their advice is not binding. والدین اولاد کے لیے نعمت عظمٰی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے محسن اور ہمدرد بھی ہیں اولاد کے عدم سے لے کر ان کے وجو د اور وجود ہی نہیں ان کی ساری زندگی اللہ تعالیٰ کے احسان و انعام اورخیر و برکت کی علامت ہے۔ اسی چیز کو سامنے رکھتے ہوئے اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے والدین کا نفقہ اولاد پر واجب اور ان کی ذمہ داری قرار دیا ہے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے : ﴿ وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْا اِلَّا اِيَّاهُ وَ بِالْوَالِدَيْنِ اِحْسَانًا﴾ [2] ’’تیرے رب نے فیصلہ کر دیا کہ تم لوگ کسی کی عبادت نہ کرو، مگر صرف اس کی اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو۔‘‘ قرآن کریم کی مذکورہ اور دیگر آیات و احادیث میں برالو الدین کا درس دیا گیا ہے اب ہم دیکھتے ہیں کہ برالوالدین کسے کہتے ہیں ؟ بر الوالدین کا مفہوم والدین کے ساتھ نیکی کرنا ایک جامع کلمہ ہے جو ہر قسم کی خیر اور پسندیدہ فصل کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے یعنی والدین کے ساتھ حسن سلو ک کرنا، ان کا احترام کرنا، ان کے ساتھ ادب سے پیش آنا، ان کے لیے اپنا مال
Flag Counter