Maktaba Wahhabi

محدث شمارہ 361

مؤلف: حافظ عبد الرحمن مدنی

ناشر: مجلس التحقیق الاسلامی لاہور

سال شائع: جون 2013ء

لَهُمْ آلِهَةً قَالَ إِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُونَ، إِنَّهَا لَسُنَنٌ لَتَرْكَبُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ سُنَّةً سُنَّةً)) [1] اور یہی حدیث معجم کبیر میں : "ونحن حدیثو بکفر وکانوا أسلموا یوم الفتح" [2]کے الفاظ سے مروی ہے: ''ابوواقد لیثی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن نئے مسلمان ہونے والے لوگ (بھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مکہ سے (جنگِ) حنین کی طرف نکلے اور کفار کے لئے بیری کا درخت تھا جسے 'ذات انواط' کہا جاتا تھا ،جس کے پاس وہ عبادت کےلئے ٹھہرتے اور اس پر اپنا اسلحہ لٹکایا کرتے تھے، پس ہم بھی ایک بہت بڑی سرسبز وشاداب بیری کے پاس سے گزرے تو کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم آپ ہمارے لئے بھی ایک ذات انواط مقرر کردیں تو رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، تم نے ایسی بات کہی ہے جیسی کہ موسی ٰ کی قوم نے کہی تھی کہ ہمارے لئے ایک الٰہ مقرر کردے جیسا کہ ان کے لئے الٰہ ہیں تو موسیٰ نے کہا: یقیناً تم جاہل قوم ہو۔'' (پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:) یادرکھو تم لوگ ضرور بالضرور پہلے لوگوں کے نقش قدم پر چلو گے اور ان کا ایک ایک طریقہ (یعنی ہر ایک طریقہ) اختیار کرکے رہو گے۔ وَثن کی عبادت: اور انہی احوال و خطرات کے پیش نظر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دعا کیا کرتے تھے: 3. ((اللَّهُمَّ لَاتَجْعَلْ قَبْرِي وَثَنًا لَعَنَ اللّٰه قَوْمًا اتَّخَذُوا قُبُورَأَنْبِيَائِهِمْ مَسَاجِدَ)) [3] شیخ عبدالحق حنفی دہلوی حدیث کا ترجمہ یوں لکھتے ہیں:
x
صفحہعنوان
2اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارش بسلسلہ ڈی این اے
24اُمّتِ مسلمہ میں وجودِ شرک پر شبہات کا ازالہ
53عورت کو حق طلاق تفویض کرنا، شریعت میں تبدیلی ہے!
72مساواتِ مرد و زَن کے نعرے اور مغربی خواتین کی حالتِ زار
95حضرت لقمان علیہ السلام کی نوجوانوں کو نصیحتیں
Flag Counter