Maktaba Wahhabi

90 - 138
کرنے کرانے پر آخر اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ’’ منَّا أمير ومنکم أمير‘‘ ’’یعنی ایک امیر ہم میں سے ہو اور ایک امیر تم میں سے۔‘‘ جس پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے حدیث نبوی پیش کی کہ ’’الأئمة من قريش‘‘… ’’یعنی امارت اور امامت قریش ہی میں ہے۔‘‘ جب سب انصار کے روبرو حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ دلیل پیش کی تو کسی کو اس سے انکارِ جرات نہ ہوئی اور آخر کار فیصلہ یہ ہوا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ خلیفہ مقرر ہوگئے۔ اب سوال یہ ہے کہ جس طرح حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ نے انصار کے مقابلہ پر حدیث پیش کرکے اُن کے دعویٰ کو توڑا۔اسی طرح کسی صحابی نے انصار سے یا مہاجرین بلکہ اہل بیت سے حضرت ابو بکر کے سامنے یہ حدیث کیوں پیش نہ کی کہ آپ تو یونہی خلیفہ بنائے گئے ہیں ۔ حالانکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ کے لیے وصیت اور تاکید فرمائی ہوئی ہے اور آپ دونوں (ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ ) صاحبین نے تو علی رضی اللہ عنہ سے حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی میں بیعت ِخلافت کی ہوئی ہے بلکہ مبارکباد بھی دی ہوئی ہے۔پھر آپ کاکیا منصب ہے کہ آپ خلافت کے مدعی ہوں اور تو اور ائمہ اہل بیت اور خاندان بنی ہاشم نے بھی اس دلیل کو معلوم نہیں کیوں پیش نہ کیا، حالانکہ یہ ایسی قوی دلیل تھی کہ اس دلیل کے سامنے کسی کی چوں چرا چل ہی نہ سکتی، کیونکہ ہزاروں آدمی اس کے گواہ موجود تھے۔ لیکن جب حضرت علی رضی اللہ عنہ مرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور دیگر ائمہ ہدیٰ اور خاندانِ بنی ہاشم بلکہ مہاجرین وانصار سے کسی نے یہ حدیث اور واقعہ غدیر کو ابوبکر رضی اللہ عنہ کی خلافت کے خلاف بلکہ خلافت ِصدیقی کے بعد عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے وقت بلکہ بعد ازاں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی خلافت کے وقت بھی پیش نہ کیاجب کہ کوئی امر مشکل نہ تھا۔ صرف عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی رائے پر فیصلہ موقوف تھا اور بالکل الگ دارالندوہ (کمیٹی گھر) میں صرف تینوں صاحب (عبدالرحمن، عثمان، علی رضی اللہ عنہم) بیٹھے ہوئے تھے، اس حدیث کا پیش کرنا کیا مشکل تھا۔پس جب کہ کسی نے بھی اس حدیث سے اِستدلال نہیں کیا۔ نہ کسی اپنے نے، نہ بیگانے نے، مہاجرین نے، نہ انصار نے بلکہ نہ خود علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ نے، تو معلوم ہوا کہ سب صحابہ نے مع اہل بیت اس حدیث من کنت مولاہ سے یہ معنی سمجھے تھے جو ہم نے بیان کئے ، نہ کہ وہ جو شیعہ کا گمان ہے۔
Flag Counter