Maktaba Wahhabi

123 - 138
مقاصد ِشریعت ڈاکٹر صہیب حسن( لندن) امام قرافی رحمہ اللہ اور اُن کی کتاب ’الفروق‘ کا تعارف شریعت کے مقاصد پر کئی عظیم تصانیف پائی جاتی ہیں جن میں سرفہرست امام الشاطبی رحمہ اللہ کی ’الموافقات‘ ہے۔ عزالدین بن عبدالسلام کی ’القواعد الکبریٰ‘ اور امام ابن قیم رحمہ اللہ کی ’اعلام الموقعین‘ بھی اسی فن سے متعلق ہیں ۔ ابن عبدالسلام کے شاگرد امام القرافی کی کتاب ’الفروق‘ نے بھی اسی موضوع پر شہرت پائی ہے۔ اس کتاب میں ۲۷۴ فروق کا ذکر کیا گیا ہے۔کتاب کے تفصیلی تعارف میں ’الفروق‘ کے معنی و مطلب پربحث ہوگی، یہ علم اپنی ندرت کی بنا پر اُردو کتب میں قابل ذکر جگہ نہیں پاسکا ہے۔ میرے سامنے مؤسسۃ الرسالۃ (بیروت) کا شائع کردہ نسخہ ہے جو چار جلدوں میں شائع ہوا ہے۔ اس کتاب اور صاحب ِکتاب کا تفصیلی تعارف اُردن کے عالم شیخ عمر حسن القیام طیبی نے دو مقدموں کی شکل میں پیش کیاہے۔ اس کتاب کے حاشیہ پر ابن الشاط (ابوالقاسم، القاسم بن عبداللہ بن محمد بن الشاط الانصاری ۶۴۳ تا۷۲۳ھ) کی کتاب إدرارالشروق علی أنواء الفروق دی گئی ہے۔ جس میں ابن الشاط نے القرافی کے دیئے گئے ’الفروق‘ کی تنقیح کی ہے اور جہاں جہاں محشی نے دلائل میں ضعف پایا، وہاں اس کا تذکرہ کردیا یہاں تک کہ مالکی علما نے یہ خوب کہا: ’’القرافی کی ’الفروق‘ کو تھام کے رکھو، لیکن اس میں سے وہی قبول کرو جسے ابن الشاط نے قبول کیا ہو۔‘‘ میں نے سب سے پہلے دونوں مقدمات کو انتہائی اختصار کے ساتھ بیان کیا ہے اور پھر اصل کتاب میں سے ’الفروق‘ کا اختصار اس انداز سے کیا ہے کہ مصنف کی ترتیب کا خیال نہیں رکھا ہے بلکہ اُن الفروق کا ذکر پہلے کیاہے جو عصر حاضر کے مسائل سے بھی تعلق رکھتے ہیں اور زبان و اُسلوب کے اعتبار سے نسبتاً آسان پیرائے میں بیان ہوئے ہیں ۔ گو میں نے اپنی
Flag Counter