9 وکلا برادری کو خاص طور پر اپنے ساتھ ملانا اور عدالتی کارروائی اور ایکٹ کے درست ہونے کے بارے میں ان کی رائے اور تجاویز حاصل کرنا 10 موجودہ دور میڈیا کا دور ہے۔ٹیلی ویژن ،اُردو اور انگیریزی اخبارات، ہفتہ روزہ جات، دینی جرائد و رسائل میں بھرپور مدلل انداز سے اپنا درست موقف پیش کرنا 11 اس عنوان پر نمایاں علما کی مجالس مذاکرہ منعقد کروانا، اُن کی ویڈیو، آڈیوکیسٹیں تیار کروانا اور پورے ملک میں پھیلا دینا 12 تاجروں اور تاجر تنظیموں کے نمائندوں کی اعانت اور ہمدردی اور بھرپور تعاون حاصل کرنا 13 تعلیمی اداروں ، کالجز ، یونیورسٹیز وغیرہ کے اساتذہ پر محنت کرنا اور اُن کو متحرک کرنا۔ لیکن سب سے زیادہ مؤثر ٹیلی ویژن کا استعمال ہے اور اس کا متبادل اپنی مجالس مذاکرہ اور اُن کی ویڈیو کیسٹیں ہیں ۔ جتنا جلدی ہوسکے، ایسی کیسٹیں مارکیٹ میں آنی چاہئیں تاکہ لوگوں کے سامنے مختلف ٹیلی ویژن چینلز کے پیش کردہ متجددین کے پروگرام اور آرا ہی نہ ہوں بلکہ اہل حق کا موقف بھی سامنے ہو اور مختلف جہات پر کام کررہے ہوں گے۔ روزنامہ اسلام، ہفت روزہ جرار اور دیگر دینی رسائل جو اس وقت نمائندہ حیثیت سے صحافتی میدان میں کام کررہے ہیں ، اُن کے لیے خاص طور پر یہ بہت ضروری ہے کہ مختلف اہل علم اور صاحب ِقلم صاحبان سے مقالہ جات تحریر کروا کر روزانہ کی بنیاد پر ذہن سازی ہونی چاہئے۔ ترمیم کی کوشش کے خلاف مظاہرے، ریلیاں ، ان کی بھی اپنی جگہ بہت اہمیت ہے لیکن اگر علمی طور پر لوگوں کے ذہن کو اپیل کرلیاگیا تو دل سے جو عمومی حمایت حاصل ہوگی وہ اصل چیز ہوگی اور لوگ ترمیم کے خلاف جانی قربانی دینے تک آمادہ ہوجائیں گے۔اور اگر اہل حق علما، عوام الناس کے ذہن اور دل، ان کو علمی طور پر متاثر نہ کرسکے تو بے حسی کی کیفیت رہے گی اور متجددین اپنا کام کرجائیں گے۔ مطلوبہ لائحہ عمل مجلس ختم نبوت کی طرف سے اس مقدمہ کے فیصلہ کی کاپی انگریزی زبان میں ، جو جناب اسمعیل قریشی ایڈووکیٹ کی طرف سے کیا گیا تھا اور جس کے فیصلہ میں شاتم رسول کی سزا عمر قید ختم کرکے صرف اور صرف موت قررا دی گئی تھی، کوتمام ممبران قومی اسمبلی، پارلیمنٹ، انگریزی |