Maktaba Wahhabi

136 - 138
ضَارّ: (۱۰ : ۵۸ ) یعنی ۵۸ نمبر سورت اور دس نمبر آیت میں یہ لفظ موجود ہے۔ پہلے ایڈیشنز میں مولانا شہید الدین بنارسی رحمہ اللہ سے کچھ الفاظ شایدسہواً رہ گئے تھے وہ الفاظ بھی الحمدﷲ اس ایڈیشن میں شامل کرلیے گئے ہیں ۔ محدث کی ترسیل پر شکرگزار ہوں ، اس کے بعض اداریے اور مضامین اپنے ریکارڈ میں محفوظ رکھتا ہوں ۔والسلام! دعا گومحمد اقبال کیلانی 2۔مکرمی و محترمی جناب مدیر ’محدث‘ صاحب… زید مجدکم و طال عمرکم سلامِ مسنون! مزاجِ گرامی ! اللہ تعالیٰ آنجناب کے علم و عمل سے پوری اُمت مسلمہ کو مستفیض فرمائے۔ موجودہ دور میں پیش آمدہ مسائل سے متعلق اہل حق علما کی طرف سے بروقت رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیتے ہوئے آنجناب نے ہمیشہ قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور اُمید ہے کہ اب بھی پوری قوت کے ساتھ توہین رسالت ایکٹ کے متعلق اُمت کی رہنمائی فرمائیں گے۔توہین رسالت ایکٹ پربحث کرنے کے کئی مختلف زاویے اور جہات ہیں ہرایک اپنی جگہ اہم ہے۔مثلاً 1 توہین رسالت ایکٹ ہے کیا؟ 2 جب یہ منظور ہوا تھا تو اس کے حق میں کیا دلائل دیئے گئے تھے۔؟ 3 کیا ایکٹ بذاتِ خود (نعوذ باﷲ) غلط ہے یا اس ایکٹ سے متعلق عدالتی کارروائی کا طریقہ کار غلط ہے۔ طریقہ کار اگر غلط ہے تو اس کی اصلاح چاہیے نہ کہ خود ایکٹ کی اصلاح۔ 4 اور کتنے ایسے ایکٹ ہیں ، جن کی کارروائی کا طریقہ غلط ہے لیکن ان ایکٹس میں ترمیم یا ان کی تنسیخ کا مطالبہ نہیں کیا جاتا۔ یہ دُہرا معیار کیوں ہے؟ 5 اس ایکٹ کے حق میں دلائل: قرآن شریف حدیث پاک اور اجماعِ اُمت سے فقہائے کرام کے اجماعی اور انفرادی فتاویٰ جات، چودہ صدیوں کا جائزہ 6 متجددین کے موقف کی بنیادی غلطی کیا ہے؟ 7 موجودہ دور میں تمام مسالک کے نمایاں اور سرکردہ اہل علم کی رائے کیا ہے؟ 8 تمام مسالک کے اہل حق علما کو ایک پلیٹ فارم پراکٹھا کرنا اور ایک اجماعی موقف اپنانا
Flag Counter