Maktaba Wahhabi

138 - 138
اخبارات و جرائد اور میگزین، تمام اعلیٰ تعلیم کی یونیورسٹیوں کے اساتذہ کرام، اپوزیشن کے تمام نمایاں افراد، تعلیم یافتہ تاجر صاحبان، سٹاک ایکسچینج کے نمائندگان وغیرہ میں تقسیم کیا جائے۔ اسی طرح فیصلہ کا اُردو ترجمہ (مکمل اور اس کی تلخیص) وسیع پیمانہ پر شائع کی جائے اور اس مسئلہ کو ہر مسلمان کامسئلہ بنا دیا جائے۔ تمام قومی اخبارات (اُردو اور انگریزی ، دونوں ) کے مدیر صاحبان اور ہوسکے تو مالکان کو اس مسئلہ کی سنگینی اور حساسیت کا احساس دلا کر اُنہیں اپنے میدان میں اپنے انداز سے کام کرنے کی ترغیب دی جائے۔ایسے ہی کالم نویس صاحبان بہت وسیع حلقہ اثر رکھتے ہیں ، اُنہیں بھی متوجہ کیا جائے۔ سکولوں / کالجوں کے اساتذہ کرام کی فہم کی سطح کے مطابق مضامین لکھوا ئے جائیں ۔اللہ تعالیٰ ہر دلِ مسلم کو اس مسئلہ کے لیے ہرقسم کی جانی ،مالی قربانی بڑھ چڑھ کر پیش کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اہل حق کے ساتھ اپنی خصوصی مدد اور نصرت کا معاملہ فرمائے اور ہمیں دعاؤں کے ساتھ ساتھ عملی میدان میں بھی بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی توفیق اور حوصلہ مرحمت فرمائے۔ آمین ثم آمین! والسلام مع الاکرام محمد اقبال الیکٹریکل مینجر لیہ شوگر ملز، لیہ۳۷۸۱۹۰۹ 3۔ جناب مدیر’محدث‘ حفظہ اللہ السلام علیکم بندہ تقریباً۸۲،۱۹۸۳ء سے محدث کا باقاعدہ قاری ہے۔ اس وقت بھی محدث ایک معیاری، علمی، معتدل، مجلہ تھا اور وقت کے ساتھ ساتھ اس کے معیار میں اضافہ ہوتا چلا گیا ہے۔ خصوصاً جو خصوصی نمبر نکالے جاتے مثلاً سود نمبر، استخفافِ حدیث نمبر اور تصویر نمبران کا معیار غیر معمولی ہوتا ہے۔ معیار میں یہ اضافہ انتہائی ذمہ دار، علمی اور متوازن شخصیت کا تقاضا کرتا ہے کیونکہ اس کے بغیر اس کا حصول خرط القتاد ہے، اس سلسلے میں یہاں ڈاکٹر حسن مدنی صاحب کی کاوشوں کا ذکر نہ کرنا نا انصافی ہوگی۔ خصوصاً ان کی ادارت کے بعد مجلہ میں ایک زبردست قسم کی تبدیلی آئی ہے اور اس میں اُنہوں نے تعصبات سے بالاتر ہوکر مذہبی روایات کے حاملین کی قیادت کا فریضہ انجام دیا ہے۔ اسی طرح دین اسلام پر غیرمذاہب کے حملوں کا دفاع اور اسلامی قوانین کی روح کو کمزوری سے بچانا۔ دین اور سیاست کا بہترین ملاپ اورباطل کا مسلسل تعاقب کرتے ہوئے اب یہ مجلہ اپنے اہم مقاصد انتہائی منظم طریقہ سے حاصل کرتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
Flag Counter