مثبت پہلو ۱۔ عربی حروف کے مختلف استعمالات کی پہچان ۲۔ عربی الفاظ کے ہجوں کی پہچان (Spelling ) میں مکمل اور اعلیٰ مہارت ۳۔ عربی حروف کے مخارج کی تعلیم اور مشق ۴۔ قرآنِ کریم کی قراء ت کے ضروری قاعدوں کی تعلیم اور عملی مشق ۵۔ منتخب سورتوں کا حفظ ۶۔ مکمل قرآنِ کریم کا حفظ ۷۔ منتخب مسنون دعاؤں اور اذکار کا حفظ ۸۔ اسلام کے دونوں بنیادی ارکان : شہادتین اور نماز کی مکمل تعلیم اور عملی مشق ۹۔ بنیادی اسلامی آداب کی تعلیم و تربیت ۱۰۔ عربی زبان کے وسیع ذخیرہ لغت کی سالوں تک زبانی قراء ت ۱۱۔ عربی زبان کے وسیع ذخیرہ لغت کا حفظ اور دہرائی ۱۲۔ عربی زبان کے وسیع ذخیرہ لغت کی سماعت مسلسل کرتے ہیں ۔ منفی پہلو ۱۔ عربی زبان کے اس ذخیرۂ لغت کا فہم بہت کم حاصل ہوتا ہے۔ ۲۔ عربی الفاظ اور جملوں کو مسلسل پڑھتے اور سننے کے باوجود انکے استعمال سے یکسر ناواقف رہتے ہیں ۔ ۳۔ عربی الفاظ اور جملوں کو مسلسل پڑھنے اور سننے کے باوجود اُنہیں لکھنے کی قدرت نہیں ہوتی۔ خلاصہ یہ ہے کہ ہمارے یہ عزیز بچے قرآنِ کریم اور حدیث کی اعلیٰ اور معیاری عربی زبان کو طویل مدت تک پڑھتے ہوئے : ۱۔ اسلامی عقیدے ، نماز ادا کرنے اور آداب کی اچھی تربیت حاصل کرتے ہیں ۔ ۲۔ عربی کے وسیع ذخیرے کو پڑھنے کی تربیت پاتے ہیں ۔ ۳۔ اس کے ایک بڑے حصے کو زبانی یاد کرتے ہیں ۔ |