Maktaba Wahhabi

64 - 79
دنیاوی نقصانات ٭ حاسدکے تعلقات کسی کے ساتھ بھی خوشگوار نہیں رہ سکتے وہ ہرایک سے بدگمان ہونے لگتا ہے۔ ٭ حاسد دوسرے کا احترام نہیں کرسکتا نتیجتاً اُسے بھی احترام نہیں ملتا۔ ٭ حاسددوسروں کے لیے باعث عذاب ہوتا ہے ایسے لوگ خود مسکرانا جانتے ہیں نہ دوسروں کو مسکراتا دیکھ سکتے ہیں ۔ ٭ حاسد خود پر اللہ کے فضل کو محسوس نہیں کرسکتا لہٰذا خوش نہیں ہوتا اور دوسروں پر اللہ کا فضل بھی برداشت نہیں کرسکتا اور ناشکرا بن جاتا ہے۔ ٭ حسد کی وجہ سے قطع رحمی جیسی شنیع قباحت پیدا ہوجاتی ہے۔ ٭ حاسد کی نظر کسی کوبھی لگ سکتی ہے۔ انسان کی نگاہ کی شعاعیں اثر میں سب سے زیادہ تیز ہیں ۔ الٹرا ساؤنڈ مشین کی شعاعیں اندر تک کی رپورٹ لاسکتی ہیں ، لیزر شعاعیں اندر سے مرض کی جڑ کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں توانسان کی نگاہ کی شعاعیں تاثیر میں ان سے بڑھ کر ہیں ۔ ٭ حسد کی وجہ سے دو افراد کا باہمی اعتماد ختم ہوجاتاہے۔ ٭ حسد سے بداخلاقی، الزام تراشی اور بہتان جنم لیتے ہیں ۔ ٭ حاسدسے کسی کی جان، مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں ہوتی۔ حسد کی آگ حاسد کو محسود کے قتل پرآمادہ کرسکتی ہے۔ ٭ عداوت و بغض حسد کا اور حسد عداوت و بغض کا باعث بنتا ہے۔ دونوں لازم و ملزوم ہیں ۔ ٭ خاندان تباہ اور گھر ٹوٹ جاتے ہیں ۔ ٭ جسمانی امراض لاحق ہوجاتے ہیں ۔ اسی لیے اہل جنت کے دلوں سے اللہ تعالیٰ کینے نکال دیں گے تاکہ وہ خوشیوں کا حقیقی لطف اٹھا سکیں ۔نعمتوں پر حقیقی خوشی اور لذت جنت میں ہی محسوس ہوگی،کیونکہ وہاں کوئی حاسد نہیں ہوگا۔ اِنفرادی و معاشرتی نقصانات حاسد، محسود کے خلاف جب نقصان پہنچانے کی سازشیں کرتا ہے،اور اس کی شخصیت کو
Flag Counter