Maktaba Wahhabi

40 - 79
اس کو کورڈ آپشن(خیار مغطي) کہتے ہیں ۔ اِختیار کی قسمیں اختیار کی بنیادی قسمیں دوہیں : 1.اگر خریدنے کا اختیار لیا گیاہو، تواس کو Call Option (اختیار الشراء)کہتے ہیں ۔ 2.اور اگر بیچنے کا ہو، تو اس کوPut Option (اختیار البیع)کہتے ہیں ۔ خریداری اختیار کا مقصد خریداری اختیار( Call Option)لینے کاپہلا مقصد خرید وفروخت کے ذریعے قیمتوں کے اُتار چڑھاؤ سے فائدہ اٹھانا ہے۔ مثلاً کسی کمپنی کے ایک سو شیئرز ہیں اور شیئر کی موجودہ قیمت ایک سو روپیہ ہے۔ ’الف‘کے خیال میں ایک مہینہ تک اس شیئر کی قیمت میں کمی واقع ہو سکتی ہے جب کہ ’ب‘ کے نزدیک اس عرصہ میں مذکورہ شیئر کی قیمت بڑھنے کی توقع ہے۔ لہٰذا ’ب‘ ’الف‘ کو پانچ روپے فی شیئر فیس ادا کر کے ایک مہینہ تک اس قیمت پر مذکورہ شیئرز خریدنے کا اختیار لے لیتا ہے۔اس مثال میں ’ب‘ اختیار کا خریدار(مشتری الاختیار) اور ’الف ‘ فروخت کنندہ(محرر الاختیار) ہے ۔اب یہاں تین حالتیں پیش آ سکتی ہیں : 1.مقررہ تاریخ تک شیئر کی قیمت پانچ روپے سے زائد بڑھ گئی ہے ،مثلاً ایک سو چھ روپے ہو گئی ہے تو ’ب‘ ’الف‘ سے ایک سو روپے فی شیئر کے حساب سے وہ شیئرز خریدکر مارکیٹ میں ایک سوچھ میں فروخت کر دے گا۔اس طرح اسے پانچ سو روپے آپشن فیس ادا کرنے کے بعد ایک سو روپے کا فائدہ ہو جائے گاجب کہ ’الف ‘ کو ایک سو روپے کا نقصان ہو گا ۔ 2.شیئر کی قیمت کم ہو کر نوے روپے رہ گئی ہے تو اس صورت میں ’ب‘ ’الف‘ سے شیئرز نہیں خریدے گا،کیونکہ مارکیٹ میں اس کی قیمت گر چکی ہے۔اگر اسے شیئرز سے دلچسپی ہوئی بھی تو وہ’الف‘سے ایک سو میں خریدنے کی بجائے مارکیٹ سے نوے روپے کے حساب سے خرید ے گا،کیونکہ اس طرح اس کا نقصان آپشن فیس تک ہی محدود رہے گا جو کہ پانچ سو روپے ہے اور یہی پانچ سو ’الف ‘ کا منافع ہے۔
Flag Counter