Maktaba Wahhabi

58 - 111
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ فکر و نظر ’اسلامی نظریاتی کونسل‘ کی حالیہ سفارشات کا جائزہ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کا آئینی ادارہ ہے۔ ۱۹۷۳ء کے دستور میں جب شق۲۲۷ شامل کی گئی کہ پاکستان میں کوئی بھی قانون کتاب وسنت کے مخالف نہیں بنایا جائے گا تو عملاً اس کا باقاعدہ نظام وضع کرنے کی غرض سے اسی دستور میں ہی دفعہ نمبر ۲۲۸، ۲۲۹ اور ۲۳۰ میں ’اسلامی نظریاتی کونسل‘ کے نام سے ۲۰/افراد پر مشتمل ایک آئینی ادارہ بھی تشکیل دیا گیا جس کا مقصد صدر، گورنریا اسمبلی کی اکثریت کی طرف سے بھیجے جانے والے معاملے کی اسلامی حیثیت کا جائزہ لے کر ۱۵/ دن کے اندر اندر اُنہیں اپنی رپورٹ پیش کرنا تھا۔ شق نمبر ۲۲۸ میں یہ قرار دیا گیا کہ اس کے اراکین میں جہاں تمام فقہی مکاتب ِفکر کی مساوی نمائندگی ضرور ی ہوگی، وہاں اس کے کم از کم چار ارکان ایسے ہوں گے جنہوں نے اسلامی تعلیم وتحقیق میں کم وبیش ۱۵/برس صرف کئے ہوں اور اُنہیں عوامِ پاکستا ن کا اعتماد حاصل ہو۔ (شق ۲۲۸ اے ، سی) اپنے یومِ وجود سے لے کر آج تک کونسل نے متعدد اہم مسائل پر حکومت ِپاکستان کو شرعی رہنمائی اور تجاویز مہیا کی ہیں ۔ کونسل کا ماضی اس حوالے سے بڑا تابناک رہا ہے کہ یہاں سے بالعمومکتاب وسنت کی ترجمانی اور قوم کوقیمتی سفارشات میسر آتی رہی ہیں اور عام مسلمانوں سے لے کر اہل علم ودین حضرات میں اس کی رائے کو قدرو وقعت سے دیکھا جاتا رہا ہے۔ مشرف حکومت نے جہاں وطنِ عزیز کو دیگر بہت سے سنگین مسائل سے دوچار کیا، وہاں اپنے مغربی افکار کی بدولت نظریاتی میدان میں بھی اُنہوں نے پاکستانی قوم کو تبدیل کرنے کی متعدد کوششیں کیں ، جن میں تعلیم اور میڈیا میں اسلام مخالف اِقدامات سرفہرست ہیں ۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ مشرف حکومت کے آخری سالوں یعنی ۲۰۰۶ء کی آخری سہ ماہی میں پاکستان میں حدود قوانین کی ’مزعومہ اصلاح‘ کے لئے ایک بھرپور مہم چلائی گئی تھی، اور اس کو بعض اربابِ
Flag Counter