Maktaba Wahhabi

75 - 79
مکتبہ السنۃ الدار السلفیہ لنشر التراث الاسلامی، ۱۸سفید مسجد، سولجر بازار، کراچی، ۱۴۲۰ھ، ص۱۱۲ مذکورہ کتاب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس مستند حدیثیں مع فوائد و تشریحات جمع کی گئی ہیں ۔ یہ کتاب ابویوسف محمد شریف کے مجموعہ چالیس احادیث بعنوان ’اربعین حنفیہ‘ کے جواب میں ہے جس میں نماز کے بارے میں احادیث جمع کی گئی ہیں ۔ مولانا علی زئی کی اس مختصر تالیف میں مسنون نماز کے بیشتر مسائل کی توضیح کی گئی اورصحیح احادیث کا بطورِ خاص خیال رکھا گیا ہے۔ 13. زکریا کاندھلوی،مولانا:چہل حدیث،صلوٰۃ و سلام،خانقاہ چشتیہ صابریہ، میر پور، آزاد کشمیر، ص۶۲ 14. ساجد القلم: اربعین، فیصل آباد، س ن، ص۳۲ (پاکٹ سائز ) 15. سرفراز خاں صفدر،مولانا: ثلاثۃ اربعین سرفرازی، کالراں کلاں ، گجرات، س ن، ص۱۶۰ 16. سعید اللہ قاضی: علم، تعلیم اور تعلّم کے بارے چالیس احادیث، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، ص۴۲ 17. سلطان محمود سیفی: مجموعہ چہل حدیث ِنبویہ، مدرسہ مفتاح العلوم، لائل پور، س ن، ص۳۲ اس مجموعے میں ضروری حدیثیں ، عربی عبارت مع اعراب اور آسان اُردو ترجمہ شامل ہے۔ 18. شاہ ولی اللہ: اربعین ولی اللہی مترجم: عبدالماجد دریابادی، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۲۹ شاہ ولی اللہ کا مجموعۂ اربعین جو ماہنامہ الرحیم (حیدرآباد) کے شمارہ مئی۱۹۶۷ء میں شائع ہوا۔ اس کے ترجمہ وغیرہ کو متن و اضافہ کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔ 19. شہزاد مجددی سیفی: اربعین سیفی،سنی لٹریری سوسائٹی ریلوے روڈ، لاہور، ۱۹۹۶ء، ص۴۸ اس مجموعہ میں عقائد و اعمال، حب ِخدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، اقامت و احیاے سنت کی اہمیت وفضیلت، فضیلت ِعلم وغیرہ پر مشتمل احادیث کو پہلے فارسی میں منظوم کیا گیا، پھر اُردو زبان میں مختصر تشریح بھی کردی گئی تاکہ خاص و عام دونوں مستفید ہوسکیں ۔ 20. شہزاد مجددی سیفی: اربعین فاتحہ، سنی لٹریری سوسائٹی، ریلوے روڈ، لاہور، ۲۰۰۱ء، ص۳۲ سورۃ الفاتحہ جیسی عظیم الشان اور برکتوں بھری سورۂ مبارکہ سے متعلق چالیس احادیث اس میں جمع کی گئی ہیں ۔ ہر حدیث کے ساتھ اُردو ترجمہ اور مآخذ کی نشان دہی کردی گئی ہے۔ 21. صادق سیالکوٹی،مولانا: بستان الاربعین، مکتبہ نعمانیہ اُردو بازار، گوجرانوالہ، س ن، ص۶۴ اس رسالے میں رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس حدیثوں کے درخشاں ہیرے جگمگ جگمگ کررہے ہیں جن کی روشنی سے مسلمانوں کی زندگی کے کئی تاریک پہلو نور کے سانچے میں ڈھل رہے ہیں ۔ 22. صادق سیالکوٹی،مولانا:بیاض الاربعین،مکتبہ دارالسلام،الریاض، سعودی عرب، ۱۹۹۴ء، ص۴۸
Flag Counter