Maktaba Wahhabi

74 - 79
1. ابراہیم یوسف باوا: فضائل چہل احادیث، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۱۰ 2. نور بخش، سیّد: أربعۃ وأربعون حدیثا مترجم: محمد علی،ثنائی برقی پریس، لاہور، س ن، ص۶۲ اس مجموعے میں چالیس چالیس احادیث چار حصوں میں درج کی گئی ہیں جس کے مرتب ابواسحق محمد عجمی ہیں ۔ اس میں کل ایک سو ساٹھ احادیث شریعت و طریقت اور حقیقت و معرفت کے اَحکام کے بارے بیان کی گئی ہیں ۔ 3. اسرار احمد،مفتی: الاربعین: جہاد اور مجاہدین کے فضائل، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۱۸ 4. اصغر علی شاہ: چالیس احادیث ِمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ، مرکزی تنظیم تحفظ ِ مقامِ مصطفیٰ، لاہور، س ن، ص۱۵ 5. بشیر احمد ملک:۴۰/احادیث ِ نبویؐ، کنز الایمان سوسائٹی، لاہور، ۱۹۸۸ء، ص۱۶ اس مجموعہ میں مختلف عنوانات کے حوالے سے ایسی احادیث جمع کی گئیں ہیں جن میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے زندگی کا وہ سیدھا، صحیح، آسان اور روشن راستہ بتایا ہے جس پر چل کر ہم دنیا میں مسرت، راحت، سکون، فلاح اور خوش حالی کی بلندیوں پر پہنچ سکتے ہیں اور آخرت میں بھی خالق کائنات کے سامنے سرخرو ہوسکتے ہیں ۔ 6. بیگم نسیم مدنی: چہل حدیث ِمدنی، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۳۲ (پاکٹ سائز ) 7. چراغ دین: چہل حدیث و نودنہ نام مبرحم، اسلامیہ سٹیم پریس، لاہور، ۱۳۴۲ھ، ص۶۴ 8. راشدہ پروین:چہل حدیث شریفہ، صدیقی ٹرسٹ، کراچی، س ن، ص۳۴ (پاکٹ سائز ) اس مجموعہ میں نماز کے مسائل خصوصی طور پر بچوں کو سکھانے کے لیے جمع کیے گئے ہیں اور آخر میں چالیس مسنون دعائیں درج کی گئی ہیں ۔ 9. رخسانہ عثمانی: چہل حدیث، مکتبہ طارق اکیڈمی، ڈی گراؤنڈ، سموسہ چوک، فیصل آباد، ۲۰۰۱، ص۱۶ 10. رضا:۔ سخنانِ تابناک،ادارۂ اُمور فرہنگی آستانِ قدس، سازمان چاپ مشہد، ۱۳۶۸ھ، ص۸۵ 11.روح الامین قادری: اربعین رضویہ،انجمن جاں نثارانِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم شور کوٹ، ۱۹۸۹ء، ص۴۰ اس مجموعہ میں ایسی احادیث جمع کی گئیں ہیں جن کے مطالعہ سے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے فیضان کے حصول کے علاوہ عقائد اور دین کے اہم مسائل کے بارے میں خاطر خواہ معلومات حاصل ہوں گی۔ 12. زبیر علی زئی،حافظ: ہدیۃ المسلمین في جمع الأربعین من صلاۃ خاتم النبیین
Flag Counter