Maktaba Wahhabi

74 - 80
دینی مدارس و جامعات سے فارغ التحصیل علماء کے لئے خوشخبری کلیۃ القرآن الکریم والتربیۃ الاسلامیۃ مرکزادارۃ الاصلاح البدر(بنگاہ بلوچاں)پھول نگر ضلع قصورکے زیر انتظام المعھد العالي في التجوید وعلوم القرآن الکریمکا اِجرا مقاصد: دینی مدارس و جامعات سے فارغ التحصیل علماء کو صحت ِتلاوت کے ساتھ ساتھ تلاوت کے جملہ علوم و فنون سے واقفیت کروانا تاکہ وہ تلاوتِ قرآن کا صحیح حق ادا کرسکیں اور قرآنی علوم (مثلاً تجوید و قراء ات اور رسم القرآن و ضبط) پر اعتراضات کا شافی جواب دے سکیں اور دشمنانِ اسلام کے غلط نظریات کی تائید و حمایت سے بچ سکیں۔علاوہ ازیں دعوت و تبلیغ کے لئے خاص تربیت اور کمپیوٹر کا تعلیمی، تصنیفی اور دعوتی اُمور میں استعمال کا طریقہ اس پر مستزاد ہوگا۔ خصوصیات:کسی مدرسہ کا فارغ التحصیل پہلے صرف مستند عالم دین تھا جبکہ ایک سالہ کورس کے ساتھ ماہر قاری بھی ہوگا جس سے ’عالم غیر قاری‘ کا تصور ختم ہوکر عالم کی شان بلند ہوگی اور قرآن کے جملہ علوم و فنون سے واقفیت حاصل کرکے اجر ِعظیم کا موجب بن سکے گا۔ نیز تکمیل کورس کے بعد مرکز کی طرف سے مناسب جگہوں پر تقرری کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ ان شاء اللہ اہمیت: عالم دین بالخصوص اور باقی مسلمانوں کے لئے بالعموم ضروری ہے کہ ’تلاوتِ قرآن‘ کی ترتیل و تجوید کے اُصول و قواعد اور اس کے جملہ علوم و فنون سے واقفیت حاصل کریں۔ کیونکہ ایک مستند عالم دین کے لئے بڑا معیوب ہے کہ وہ کلام اللہ کی تلاوت میں غلطیاں کرے اور ’نص قرآنی‘ سے متعلقہ علوم سے ناواقف رہ کر مستشرقین و ملحدین او ر ان کے فکر کے حاملین نام نہاد ’اصلاحی فکر‘ کے پھیلائے ہوئے غلط نظریات کی حمایت کر بیٹھے۔ اللھم احفظنا من ذلک نصابِ تعلیم:1. قواعد التجوید والابتداء 2. دراسۃ القراء ات وتطبیقہا 3. حجیۃ القراء ات وأثرھا في التفسیروالأحکام4. علوم الوقف والابتداء 5. علم رسم القرآن وضبطہ 6. علم الفواصل(علم عد آي القرآن) 7. ان موضوعات میں سے کسی پر مقالہ نوٹ:کورس میں شرکت کرنے والوں کو ادارہ کی طرف سے مفت قیام و طعام کی سہولتوں کے علاوہ معقول وظیفہ بھی دیا جائے گا۔ داخلہ کی درخواستیں ۲۰شوال تا ۲۵ شوال ۱۴۲۸ھ بمطابق ۲نومبرتا ۷نومبر ۲۰۰۷ء پہنچ جانی چاہئیں اور داخلہ انٹرویو کے بعد ہوگا۔ داعیان الیٰ الخیر: (قاری) محمد ابراہیم میر محمدی رئیس کلیہ و مدیر التعلیم بالمرکز4306893۔0300 (قاری) صہیب احمد میر محمدی مدیر کلیہ وامین عام للمرکز0333-4296679, 4358421
Flag Counter