عبادت ومناجات عبدالرحمن عزیز الٰہ آبادی٭ تحقیق احادیث: کامران طاہر الصلوۃ مفتاح الجنۃ نماز دین کا ستون[1]،جنت کی کنجی[2]، مؤمن کی معراج[3]، آنکھوں کی ٹھنڈک[4]، قلبی سکون[5] اور جسمانی شفا[6] ہے۔ اس کے ذریعے انسان جملہ مصائب و آلام، غموم و ہموم، اور ہمہ قسم کے حزن و ملال سے نجات حاصل کرسکتا ہے۔ ربّ ِذوالجلال نے ﴿وَاسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَالصَّلٰوۃ﴾[7]کا ارشاد فرماکر اس حقیقت کو آشکاراکردیا اور ﴿حَافِظُوْا عَلَی الصَّلَوَات وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰی وَقُوْمُوْا ﷲِ قَانِتِیْنَ﴾[8] کا اہم اعلان فرما کر مشتاق دل میں وہ روح پھونک دی جو اس کو ہمیشہ عبودیت اور فدائیت کا احساس دلا کر اس ذاتِ صمدی کی بارگاہِ عالیہ میں جبین ِنیاز جھکانے پر مجبور کرتی ہے تاکہ بندہ اللہ کریم کے عفو و رحمت کے کشادہ دامن |