Maktaba Wahhabi

75 - 79
7. تاریخ آلِ سعود (اُردو) ۱۹۷۲ئ۔ یہ کتاب تذکرہ شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمۃ اللہ علیہ کے پہلے ایڈیشن کے ساتھ شائع ہوچکی ہے۔ 8. اتحاف الکرام حاشیہ بلوغ المرام لابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ (عربی) ۱۹۷۴ء 9. قادیانیت اپنے آئینہ میں (اُردو) ۱۹۷۶ء 10. فتنۂ قادیانیت اور مولانا ثناء اللہ امرتسری رحمۃ اللہ علیہ (اُردو) ۱۹۷۶ء 11. ’الرحیق المختوم‘ عربی اور اسی نام سے اُردو ترجمہ 12. انکارِ حدیث کیوں ؟ (اُردو)۱۹۷۶ء 13. انکارِ حدیث حق یا باطل؟ (اُردو ) ۱۹۷۷ء 14. رزمِ حق و باطل (مناظرہ بجر ڈیسہ) کی رُوداد ،۱۹۷۸ء 15. إبراز الحق والصواب في مسئلۃ السفور والحجاب(عربی)۱۹۷۸ء ا س کتاب میں ڈاکٹر تقی الدین ہلالی مراکشی حفظہ اللہ کی رائے پر علمی محاکمہ کیا گیا ہے۔ 16. تطور الشعوب والدیانات في الہند ومجال الدعوۃ الإسلامیۃ فیہا (عربی ) 17. الفرقۃ الناجیۃ والفرق الإسلامیۃ الأخریٰ (عربی ۱۹۸۲ئ) 18. اسلام اور عدمِ تشدد ۱۹۸۴ء مولانا صفی الرحمن مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ ۲۱ برس قبل(۲۹ نومبر تا ۱۰ دسمبر ۱۹۸۵ء) پاکستان میں تشریف لائے تھے۔ حافظ صلاح الدین یوسف ان دنوں ہفت روزہ ’الاعتصام‘ کے مدیر تھے۔ اس موقعہ پردار الدعوۃ السلفیہ میں مولانا مبارکپوری رحمۃ اللہ علیہ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا جس میں دور دراز سے علماے کرام نے شرکت فرمائی۔ مولانا نے ’ہندوستان میں جماعت ِاہل حدیث کا ماضی ،حال اور مستقبل‘ کے عنوان سے جامع خطاب فرمایا اور حافظ صلاح الدین یوسف حفظہ اللہ نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، بعد میں یہ خطبہ، مولانا علیم ناصری کے قلم سے دورہ کی مختصر روداد کے ہمراہ ’الاعتصام‘ کے ۲۰/دسمبر ۱۹۸۵ء کے شمارہ میں شائع ہوا۔ مزید برآں مولانا مرحوم کے سوانح حیات ان کی کتاب ’الرحیق المختوم‘ کے آغاز میں ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں ۔ (ح م)
Flag Counter