Maktaba Wahhabi

54 - 94
٭ امام اہل سنت احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ”یرفع یدیہ في کل تکبیرة“ (عیدین کی)ہر تکبیر کے ساتھ رفع یدین کرنا چاہئے۔ (مسائل أحمد رواية أبي داود ص:۶۰ باب التکبير في صلوٰة العيد) ٭ ان تمام آثارِ سلف کے مقابلے میں محمدبن الحسن شیبانی نے لکھا ہے کہ ولا يرفع يديه“ ”اور (عیدین کی تکبیرات میں) رفع یدین نہ کیا جائے۔ “ (کتاب الاصل: ج۱/ ص۳۷۴،۳۷۵ والاوسط از ابن منذر:ج۴/ص۲۸۲) لیکن یہ قول شاذ ہونے کی بنا پر ناقابل عمل ہے۔ “ (ماہنامہ ’الحدیث‘: ۳/۱۸تا۲۰)
Flag Counter