Maktaba Wahhabi

41 - 95
پاکستان میں اہلحدیث کی اکثرو بیشتر مساجد میں بھی نماز کے بعداجتماعی دعا نہیں ہوتی۔ دعاء بعد الفرائض انفراداً، سراً اور بلارفع ِیدین ہوتی ہے۔اس سلسلے میں ایک اہلحدیث عالم جناب شیخ الحدیث مولانا ابوالبرکات رحمۃ اللہ علیہ گوجرانوالہ کے فتویٰ (جو ہفت روزہ ’الاسلام‘ لاہور میں 31/جنوری 1986ء کوچھپا تھا) کی فوٹو کاپی بھی ارسالِ خدمت ہے۔[1] جہاں تک پاکستانی حنفی دیوبندی علما کا تعلق ہے؛ شیخ الہند مولانا محمودالحسن رحمۃ اللہ علیہ کے تلمیذ مولانا ابوالقاسم رفیق دلاوری رحمۃ اللہ علیہ اپنی مسائل نماز پر مستند کتاب ’عمادالدین‘ جو انہوں نے 2/شعبان 1374ھ کو لاہور سے شائع کرائی تھی، اس کے صفحہ 365 پرطویل بحث کے بعد فرماتے ہیں: ”الغرض نماز کے سلام کے بعد امام اور اس کے مقتدیوں کا مل کر دعاء مانگنا بدعت ِسیئہ ہے.“ ان کی اس کتاب کے صفحہ 364 اور 365 کی فوٹو کاپی بھی پیش خدمت ہے۔[2]
Flag Counter