Maktaba Wahhabi

38 - 95
تائید فرمائی اور انہیں وہ قرآن عطا فرمایا جسے اس نے نورِ مبین کے ساتھ موصوف کیا ہے اور پھر اس کے ساتھ آپ کو حسن خلق، قو تِ بیان اور فصاحت عطا کی اور انہیں ظاہری و باطنی حسن عطا فرمایا اور اہل مکہ آپ کو بچپن سے لے کر بعثت تک جانتے بھی تھے۔یہ سب کچھ ہونے کے باوجود بہت سے اہل مکہ اپنے کفر پر قائم رہے، حتیٰ کہ مکہ فتح ہوگیا۔ لہٰذا ہم پر ضروری ہے کہ ہم دعا کریں اور طلب ِتوفیق اور حق پر ثابت قدمی اور اس کی پیروی کی کوشش کریں ،خواہ وہ کہیں بھی ہو، کیونکہ ہدایت اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اختیار میں ہے۔ یاد رکھیں ! آپ اس حکم کے ذمہ دار ہیں جو اللہ نے آپ کو دیا ہے اور اللہ اس پر آپ کا حساب لینے والا ہے، لہٰذا کسی مخلوق کے کلام کو اللہ کے کلام پر برتر کرنے سے بچیں ۔ اللہ نے آپ کے لئے قرآن کو صاف عربی زبان میں نازل فرمایا ہے اور اسے موٴمنوں کے لئے شفا بنایا ہے اور دوسروں کے لئے اندہاپن۔ چنانچہ اللہ سبحانہ نے فرمایا: ﴿قُلْ هُوَ لِلَّذِيْنَ آمَنُوْا هُدًى وَّشِفَاءٌ وَالَّذِيْنَ لَا يُوْمِنُوْنَ فِىْ اٰذَانِهِمْ وَقْرٌ وَهُوَ عَلَيْهِمْ عَمًى﴾ (فصلت:44) ”کہہ دیجئے کہ وہ ایمان والوں کیلئے ہدایت اور شفا ہے اور جو لوگ ایمان نہیں رکھتے ان کے کانوں میں بہرہ پن ہے اور وہ ان پر اندھاپا ہے۔“ آپ قرآن سے رہنمائی حاصل کریں اور اسے اپنی آنکھوں کے سامنے رکھیں ۔ اللھ آپ کو اپنی خوشنودی حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین ساری مخلوق کا حساب اللہ سبحانہ و تعالیٰ پر ہے، یہ کسی بشر کے ذمہ نہیں ہے،بلکہ نیک لوگ چند شروط کے ساتھ اللھ سے شفاعت کرسکتے ہیں ۔ ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ کریم سبحانہ و تعالیٰ کے سامنے لمبی چھوڑنے اور ترنگ میں آنے سے باز رہیں اور اس کے بندوں کے متعلق فیصلہ دینے سے کنارہ کش رہیں ۔ ہم اہل بیت رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے باقی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم سے محبت کریں تو ہمیں کچھ نقصان نہیں ہوگا،بلکہ یہ عمل قرآن کے بھی موافق ہے اور صحیح روایات کے بھی۔ ہمیں چاہئے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمارے دلوں سے ان کی نفرت کھینچ لے اور ہمیں حق پرکھنے کی بصیرت عطا فرمائے اور ہمارے نفسوں اور شیطان کے برخلاف ہماری مدد فرمائے، کیونکہ وہ اس پر قادر ہے اور اس کا حق دار ہے۔ واللہ أعلم
Flag Counter